الیکشن میں ہار کا بدلہ لینے کے لئے خاتون بی ڈی سی کی بیٹی کی آبروریزی ، متاثرہ نے لگائی پھانسی– News18 Urdu

الیکشن میں ہار کا بدلہ لینے کے لئے خاتون بی ڈی سی کی بیٹی کی آبروریزی ، متاثرہ نے لگائی پھانسی

وارانسی : اترپردیش کے مرزاپور میں سماج کو شرمسار کر دینے والا ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں بی ڈی سی الیکشن میں شکست کا بدلہ لینے کے لئے کامیاب خاتون امیدوار کی بیٹی کی آبروریزی کی گئی ہے۔ متاثرہ لڑکی نے پھانسی پر لٹک کر جان دے دی ہے۔

Dec 27, 2015 12:37 PM IST | Updated on: Dec 27, 2015 12:37 PM IST

وارانسی : اترپردیش کے مرزاپور میں سماج کو شرمسار کر دینے والا ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں بی ڈی سی الیکشن میں شکست کا بدلہ لینے کے لئے کامیاب خاتون امیدوار کی بیٹی کی آبروریزی کی گئی ہے۔ متاثرہ لڑکی نے پھانسی پر لٹک کر جان دے دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ 11 سال کی طالبہ تھی۔ گاؤں کے ہی پپو بہیلیا اور بندو بہیلیا نے بدھ کو پہلے لڑکی کو گھر سے اغوا کیا اور پھر كھیت میں لے جاکر اس کی آبروریزی کی ۔

الیکشن میں ہار کا بدلہ لینے کے لئے خاتون بی ڈی سی کی بیٹی کی آبروریزی ، متاثرہ نے لگائی پھانسی

متاثرہ لڑکی جب کسی طرح سے گھر لوٹ کر ماں کو اپنی آب بیتی سنائی ، تو گھر میں افراتفری مچ گئی ۔ آنا فانا لواحقین اس کو تھانے لے کر پہنچ گئے ، جہاں پولیس کو بتایا کہ بی ڈی سی الیکشن میں شکست کا بدلہ لینے کے لئے مخالف گروپ کے دو لوگوں نے اس کی بیٹی کی آبروریزی کی ہے۔

لیکن پولیس نے کوئی شکایت درج نہیں کی اور کارروائی کی یقین دہانی کراکر سب کو گھر واپس بھیج دیا۔ کارروائی نہ ہوتا دیکھ کر متاثرہ لڑکی مایوس ہو گئی اور پھر اس نے جمعہ کو گھر میں ہی پھانسی لگا لی۔

متاثرہ کی موت کی خبر سننے کے بعد پولیس بھی نیند سے جاگ گئی۔ معاملے کو طول پکڑتا دیکھ کر تعزیرات ہند اور پوسکو ایکٹ 2012 کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس نے دونوں ملزموں کو فوری طور پر گرفتار کر لیا ۔

وہیں اس معاملے میں ایس پی نے بتایا کہ دونوں ملزم بی ڈی سی الیکشن میں ہارے امیدوار کے رشتہ دار ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ پولیس کے ذریعہ فوری طور پر کارروائی نہ کئے جانے کے معاملہ کی جانچ کی بات کہی ۔