مدھیہ پردیش: صحافی کے قتل کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی کی تشکیل، فرار ملزم پر ۳۰ ہزار کے انعام کا اعلان– News18 Urdu

مدھیہ پردیش: صحافی کے قتل کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی کی تشکیل، فرار ملزم پر ۳۰ ہزار کے انعام کا اعلان

مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ میں صحافی کا قتل کر کے اس کی لاش کو زندہ جلانے کی جانچ ایس آئی ٹی کرے گی۔ دوسری طرف پولیس نے فرار ملزم راکیش سرنوانی پر ۳۰ ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

Jun 23, 2015 12:41 PM IST | Updated on: Jun 23, 2015 12:41 PM IST

مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ میں صحافی کا قتل کر کے اس کی لاش کو زندہ جلانے کی جانچ ایس آئی ٹی کرے گی۔ دوسری طرف پولیس نے فرار ملزم راکیش سرنوانی پر ۳۰ ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ اہل خانہ اور کانگریس کی سی بی آئی جانچ کے مطالبہ کو وزیرداخلہ بابو لال گور نے مسترد کردیا ہے۔

آئی جی ڈی سی ساگر نے بتایا کہ اس معاملہ کی جانچ کے لئے ایس ڈی او پی کی قیادت میں چھ رکنی ایس آئی ٹی کی تشکیل کر دی گئی ہے۔ جانچ میں جو حقائق سامنے آئیں گے ، اس کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔ ساگر نے بتایا کہ قتل کی واردات انجام دینے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہیں ایک ملزم راکیش فرار ہے۔ فرار ملزم راکیش پر ۳۰ ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش: صحافی کے قتل کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی کی تشکیل، فرار ملزم پر ۳۰ ہزار کے انعام کا اعلان

صحافی سندیپ کوٹھاری کے قتل کی مخالفت میں پیر کو کٹنگی بند رہا۔ سندیپ کے اہل خانہ نے تھانے کے سامنے لاش رکھ کر سی بی آئی جانچ کی مانگ کی۔ وہ سبھی ملزمین کی گرفتاری نہیں ہونے تک آخری رسوم ادا نہیں کئے جانے کی بات پر بضد تھے۔ بالاخر ایس آئی ٹی کی تشکیل کر جانچ کے اعلان کے بعد وہ آخری رسوم کے لئے راضی ہوئے۔

کٹنگی مکمل طور پر بند

اس بیچ قتل واقعہ کی مخالفت میں پیر کو کٹنگی مکمل طور پر بند رہا۔ ناراض لوگوں نے صبح سے ہی دکانیں بند کرا دی تھیں۔ دوستوں کا کہنا ہے کہ سندیپ نے کچھ مقامی کانکنی مافیائوں کی شکایت کی تھی اور مقامی عدالت میں اس کیس کی سماعت چل رہی تھی۔ کیس سے جڑے کانکنی مافیا کیس کو واپس لینے کے لئے سندیپ پر دباو بنا رہے تھے۔ سندیپ کو اپنی بات پر قائم رہنے اور سمجھوتہ نہیں کرنے کی قیمت اپنی جان دے کر چکانی پڑی۔