sex racket busted by mainpuri up police crime snm گیسڑ ہاؤس میں چل رہا تھا سیکس ریکٹ، قابل اعتراض حالت میں ملے لڑکا اور لڑکی– News18 Urdu

گیسٹ ہاؤس میں چل رہا تھا سیکس ریکٹ، قابل اعتراض حالت میں ملے لڑکا اور لڑکی

اس سے پہلے میرٹھ شہر کے پاش علاقے میں پولیس نے چھاپہ مار کر سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کیا تھا۔ وہاں پر دو نابالغ لڑکیاں بھی ملی تھیں۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں قابل اعتراض سامان بھی برآمد ہوا تھا۔

Jun 04, 2019 08:30 AM IST | Updated on: Jun 04, 2019 10:26 AM IST

یوپی کے مین پوری میں ایک سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ بدکاری کے اس دھندے میں ایک لڑکے اور لڑکی کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف بدکاری کے دھندے کے تحت کارروائی کی ہے۔

دراصل شہر کوتوالی کے ایک نجی گیسٹ ہاؤس میں پولیس کو اطلاع ملی کہ یہاں جسم فروشی کا دھندہ چل رہا ہے۔ سی او سٹی ابھے نارائن کی قیادت میں گیسٹ ہاوس میں چھاپہ مارا گیا تو بدکاری کے اس دھندے میں ملوث ایک خاتون اور للپورہ کے رہنے والے ایک شخص کو قابل اعتراض حالت میں پولیس نے پکڑ لیا۔ پولیس اب اس پورے معاملے کی سختی سے جانچ کر رہی ہے۔

گیسٹ ہاؤس میں چل رہا تھا سیکس ریکٹ، قابل اعتراض حالت میں ملے لڑکا اور لڑکی

موقع پر ملا قابل اعتراض سامان۔

اس سے پہلے میرٹھ شہر کے پاش علاقے میں پولیس نے چھاپہ مار کر سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کیا تھا۔ شاستری نگر کے سیکٹر ۔3 میں پولیس نے چھاپہ مارکر موقع سے مکان مالک ، کسٹمرز اور خواتین کو گرفتار کیا تھا۔ وہاں پر دو نابالغ لڑکیاں بھی ملی تھیں۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں قابل اعتراض سامان بھی برآمد ہوا تھا۔

Loading...

(رپورٹ۔ منیش ترپاٹھی)

Loading...