بھائی اور دوستوں نے مل کر کی نابالغ بہن کی اجتماعی عصمت دری، تمام ملزمین فرار– News18 Urdu

بھائی اور دوستوں نے مل کر کی نابالغ بہن کی اجتماعی عصمت دری، تمام ملزمین فرار

ہریانہ میں 13 سال کی بچی کی اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Sep 06, 2018 01:56 PM IST | Updated on: Sep 06, 2018 02:43 PM IST

ہریانہ میں 13 سال کی بچی کی اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہریانہ کے یمنا نگر میں 13 سال کی بچی کے ساتھ 6 لوگوں نے گینگ ریپ کیا۔ حادثہ بدھ کے روز کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جب بچی نے ان کی مخالفت کی تو اس کی بازوں پر بلیڈ سے کٹ لگا دئے گئے۔ خون سے لت پت بچی دیر رات گھر پہنچی اور اپنے اہل خانہ کو آپ بیتی سنائی۔ بعد میں گھر والوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

پولیس افسر نے کہا، ’’ معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ ہم نے متاثرہ کو میڈیکل ٹیسٹ کے لئے بھی بھیج دیا ہے۔ ملزمین کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی‘‘۔

بھائی اور دوستوں نے مل کر کی نابالغ  بہن کی اجتماعی عصمت دری، تمام ملزمین فرار

علامتی تصویر

رشتے کے بھائی نے کی تھی متاثرہ کے ساتھ زیادتی

Loading...

اطلاعات کے مطابق 5 ملزمین رشتے میں متاثرہ بچی کے بھائی لگتے ہیں جبکہ ایک ملزم باہر کا تھا۔

پولیس نے لڑکی کا بیان درج کرنے کے بعد اس کی طبی جانچ کرائی۔ عصمت دری کی تصدیق ہوتے ہی پولیس نے چھ نوجوانوں کے خلاف اجتماعی عصمت دری اور پوسکو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر لیا اور ان کی تلاش کے لئے چھاپے ماری بھی شروع کر دی۔ سبھی ملزمین فی الحال فرار ہیں اور پولیس ان کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Loading...