غائب ہوئے موبائل میں تھی بوائے فرینڈ کے ساتھ بنائی فحش ویڈیو، خاتون ڈاکٹر سے دو لاکھ روپے کا مطالبہ– News18 Urdu

غائب ہوئے موبائل میں تھی بوائے فرینڈ کے ساتھ بنائی فحش ویڈیو، خاتون ڈاکٹر سے دو لاکھ روپے کا مطالبہ

اندور : اندور میں ایک خاتون ڈاکٹر کو بلیک میل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ خاتون کی شکایت پر وی کیئر فار یو نے تینوں لڑکوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

Feb 26, 2016 03:45 PM IST | Updated on: Feb 26, 2016 03:45 PM IST

اندور : اندور میں ایک خاتون ڈاکٹر کو بلیک میل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ خاتون کی شکایت پر وی کیئر فار یو نے تینوں لڑکوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایک خاتون ڈاکٹر کا موبائل کچھ دنوں پہلے ملزموں کے ہاتھ لگ گیا تھا۔ موبائل میں خاتون ڈاکٹر کی اپنی بوائے فرینڈ کے ساتھ بنائی کئی فحش ویڈیوز تھیں ، جو ملزمین کے ہاتھ لگ گئیں اور پھر ملزمین اس کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دینے لگے۔ ساتھ ہی ساتھ ملزمین ویڈیو وائرل نہ کرنے کے عوض میں دو لاکھ روپے کا مطالبہ کر نے لگے۔

غائب ہوئے موبائل میں تھی بوائے فرینڈ کے ساتھ بنائی فحش ویڈیو، خاتون ڈاکٹر سے دو لاکھ روپے کا مطالبہ

انیہ پورنا تھانہ پولیس کے مطابق ایک پرائیویٹ اسپتال میں فیزیو تھیراپسٹ 26 سالہ خاتون نے بلیک میل کئے جانے کی شکایت درج کرائی تھی، جس کے بعد پولیس نے کملیش مینا، آکاش سنہرے اور سورج گورے کو گرفتار کیا ہے۔

پوچھ گچھ میں ملزم آکاش نے بتایا کہ وہ 12 ویں کا طالب علم ہے۔ اس نے خاتون ڈاکٹر کا موبائل کالونی کے ایک بچے سے خریدا تھا۔ موبائل میں فحش ویڈیو دیکھ کر اس کی نیت خراب ہو گئی اور اس نے ساتھی کملیش اور سورج کے ساتھ بلیک میل کرنے کی سازش تیار کی۔

Loading...

تینوں نے مل کر پہلے خاتون ڈاکٹر کا گھر تلاش کیا اور اس کے کنبہ اور کاروبار کے بارے میں پتہ لگایا، جس کے بعد کملیش نے لڑکی کی آواز میں ڈاکٹر کے گھر فون کیا اور ماں سے ڈاکٹر کا موبائل نمبر لیا اور پھر ڈاکٹر کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ جب ملزمین فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی بات کہنے لگے، تو ڈاکٹر منھ مانگی دو لاکھ روپے کی رقم دینے تیار ہو گئی۔

معاملہ طول پکڑتا دیکھ کر خاتون ڈاکٹر نے یہ بات اپنے بوائے فرینڈ کو بتائی، اس کے مشورہ پر وہ کیئر فار یو پہنچی ، جہاں پولیس افسروں کے مشورے پر خاتون نے تینوں بلیک میکرس کو 20 ہزار روپے دینے پر راضی کر لیا، جس کے بعد تینوں نے اس کو دکان پر بلایا۔

پلاننگ کے مطابق سول ڈریس میں پہنچے پولیس اہلکار دیویندر اور سنتوش نے آکاش اور سورج کو دبوچ لیا، اس کے بعد دیواس ناکے سے خاتون کو فون کرکے ہدایت دے رہے کملیش کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ملزموں سے موبائل اور مائیکرو كورڈ برآمد کر لئے گئے ہیں، جنہیں کاغذی خانہ پری کے بعد خاتون کو سونپ دیا گیا ۔

Loading...