باپ سے بدلہ لینے کے لئے بیٹی کی اجتماعی آبروریزی ، ملزم باپ اور بیٹا گرفتار– News18 Urdu

باپ سے بدلہ لینے کے لئے بیٹی کی اجتماعی آبروریزی ، ملزم باپ اور بیٹا گرفتار

منڈلا : قبائلی اکثریت والے منڈلا میں ایک نابالغ لڑکی کی باپ بیٹے کے ذریعہ اجتماعی آبروریزی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔

Oct 10, 2015 09:48 PM IST | Updated on: Oct 10, 2015 09:48 PM IST

منڈلا : قبائلی اکثریت والے منڈلا میں ایک نابالغ لڑکی کی باپ بیٹے کے ذریعہ اجتماعی آبروریزی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ کے والد سے بدلہ لینے کے لئے ملزموں نے اس کی بیٹی کی آبروریزی کی۔ پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیاہے ۔

منڈلا ضلع کے مهراج پور تھانہ علاقہ کے تحت آنے والے جامن ٹولا گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ملزم باپ بیٹے نے متاثرہ لڑکی کے والد سے بدلہ لینے کے لئے اس شرمناک واقعہ کو انجام دیا ہے۔

باپ سے بدلہ لینے کے لئے بیٹی کی اجتماعی آبروریزی ، ملزم باپ اور بیٹا گرفتار

متاثرہ کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم سکھرام کی دونوں بیٹیوں نے گھر کی مرضی کے بغیر دوسری برادری کے لڑکوں کے ساتھ لومیرج کر لی اور اس شادی کو کامیاب بنانے میں متاثرہ کے والد پر مدد کرنے کا الزام ہے۔

بیٹیوں کی دوسری برادری کے لڑکوں سے شادی کرنے سے ہوئی بدنامی کا بدلہ لینے کے لئے ملزموں نے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ حیوانیت کی ساری حدیں پار کر ڈالی ہے۔

Loading...

بتایا جاتا ہے کہ ملزم باپ بیٹے نے پہلے تو نابالغ لڑکی کا اغوا کیا اور پھر دو دنوں تک گھر کے ایک کمرے میں یرغمال بنا کر باری باری اس کی آبروریزی کی ۔

منڈلا کے ایس ڈی او پی ایل كروے کے مطابق پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

Loading...