دو بھائیوں کا گولی مارکر قتل– News18 Urdu

دو بھائیوں کا گولی مارکر قتل

اترپردیش میں رام پور ضلع کے ٹانڈہ علاقے میں کھیت میں گئے دو بھائیوں کو کچھ لوگوں نے زمین کے تنازعہ کی وجہ سے گولی مارکر قتل کردیا۔

Jul 05, 2015 12:25 PM IST | Updated on: Jul 05, 2015 12:25 PM IST

اترپردیش میں رام پور ضلع کے ٹانڈہ علاقے میں کھیت میں گئے دو بھائیوں کو کچھ لوگوں نے زمین کے تنازعہ کی وجہ سے گولی مارکر قتل کردیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق منڈوا حسن پور گاؤں کا رہنے والا ان کو اور اس کا چچا زادبھائی روی کل رات کھیت کی نگرانی کے لئے گئے تھے۔ آج صبح دونوں کو سوتے وقت گولی مار دی گئی جس سے ان کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ قتل کی وجہ خاندانی زمین کی تقسیم بتائی جاتی ہے۔ اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیاگیا ہے ۔ پولیس قصوار واروں کو تلاش کر رہی ہے۔

دو بھائیوں کا گولی مارکر قتل