رشتہ تار تار: کئی مہینوں تک چچا کرتا رہا نابالغ کی عصمت دری، حاملہ ہونے پر ہوا انکشاف– News18 Urdu

رشتہ تار تار: کئی مہینوں تک چچا کرتا رہا نابالغ کی عصمت دری، حاملہ ہونے پر ہوا انکشاف

واقعہ کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب نابالغ حاملہ ہو گئی۔ اسے دہلی کے ایمس میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

Apr 29, 2019 11:17 AM IST | Updated on: Apr 29, 2019 11:42 AM IST

اترپردیش کے نوئیڈا کے تھانہ جارچا علاقہ کے اٹاری گاؤں میں رہنے والی ایک 16 سالہ نابالغ کی اس کے چچا نے کئی مہینوں تک عصمت دری کی۔ واقعہ کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب نابالغ حاملہ ہو گئی۔ اسے دہلی کے ایمس میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایس پی دیہات ونیت جیسوال نے بتایا کہ تھانہ جارچا علاقہ کے اٹاری گاؤں میں رہنے والی نابالغ لڑکی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ نابالغ کی نانی نے اسے دہلی کے ایمس اسپتال میں بھرتی کرایا ۔ وہاں پر جانچ کے دوران پتہ چلا کہ لڑکی حاملہ ہے۔

رشتہ تار تار: کئی مہینوں تک چچا کرتا رہا نابالغ کی عصمت دری، حاملہ ہونے پر ہوا انکشاف

علامتی تصویر

Loading...

ساتھ ہی ایس پی نے بتایا کہ نابالغ کی نانی نے جب اس سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ اس کا چچا کئی مہینوں سے اس کی عصمت دری کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں تھانہ جارچا میں نابالغ کی نانی نے مقدمہ درج کرایا ہے۔ واقعہ کی رپورٹ درج کر کے پولیس نے ملزم چچا کو گرفتار کر لیا ہے۔

Loading...