ہنی مون پربیوی کوزبردست پلائی شراب، انکارکرنے پرمنہ میں بھردیا شیشہ

ایک شخص پراپنی بیوی کو زبردستی شراب پلانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، شراب پینےسےانکارکرنےپرشوہرنےگلاس بیوی کے منہ پرماردیا اورٹوٹے ہوئےٹکرے کوبیوی کےمنہ میں ڈال دیا۔

Jul 19, 2019 07:23 PM IST | Updated on: Jul 19, 2019 07:23 PM IST
ہنی مون پربیوی کوزبردست پلائی شراب، انکارکرنے پرمنہ میں بھردیا شیشہ

ایک شخص پراپنی بیوی کو زبردستی شراب پلانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

اترپردیش کے علی گڑھ سے ایک خوفناک خبرسامنے آئی ہے۔ ایک شخص پراپنی بیوی کو زبردست شراب پلانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، شراب پینے سے منع کرنے پر شوہرنے گلاس بیوی کے منہ پرماردیا اورٹوٹے ہوئے ٹکڑے بیوی کے منہ میں زبردست ڈال دیا۔ دراصل یہ حادثہ مارچ کا ہے، لیکن حال ہی میں جب یہ معاملہ پولیس تک پہنچا، تواس کا انکشاف ہوا ہے۔

آج تک کی رپورٹ کے مطابق علی گڑھ کی رہنے والی متاثرہ کی شادی گزشتہ سال 9 دسمبرکوایٹہ کے باشندہ رشبھ کے ساتھ ہوئی تھی۔ متاثرہ نے الزام لگایا کہ شوہرانہیں زبردستی شراب پلاتا تھا۔ مخالفت کرنے پرمارتا پیٹتا تھا۔ اتنا ہی نہیں، شراب کی بوتل اور گلاس توڑکرکانچ کو بیوی کے منہ میں گھسا دیتا تھا۔

Loading...

فحش ویڈیو بناکربلیک میل کرنے کی فراق میں تھا شوہر

متاثرہ نے بتایا کہ شوہرکو بیٹنگ کا بھی شوق ہے۔ وہ آئی پی ایل میں سٹہ لگایا کرتا تھا اور45 لاکھ روپئے ہارچکا تھا۔ ان پیسوں کولانے کے لئے سسرال والے لڑکی پردباو بناتے تھے۔ شوہرتومتاثرہ کے ساتھ فحش ویڈیو بناکربلیک کرنے کی فراق میں تھا۔ اسی لئے وہ بیوی کو بہن اوربہنوئی کے ساتھ ہنی مون کے بہانے دارجلنگ لے گیا۔ یہاں پراسے شراب پلانے کی کوشش کی اورایسا نہیں کرنے پرمارپیٹ کی۔ مارپیٹ کے بعد متاثرہ کوہوٹل روم سے باہر نکال کربھی مارا، لیکن یہ پورا معاملہ ہوٹل کے سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔

پولیس نے شروع کی جانچ

دارجلنگ سے لوٹنے کے بعد متاثرہ لڑکی نے پوری کہانی اپنے والد - والدہ کوبتائی۔ اس کے بعد اہل خانہ کے ساتھ جاکرلڑکی نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ متاثرہ کی تحریرپرپولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اورجانچ شروع کردی ہے۔

Loading...