minor girl gangrape after kidnapped in behraich.نا بالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری– News18 Urdu

نا بالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری : پہلے اغوا کیا پھربعد میں یرغمال بناکر 8 دنوں تک کیا ریپ

بہرائچ میں جمعہ کو ایک 14 سال کی نابالغ لڑکی کو اغوا کیا کرکے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔

Jul 20, 2018 05:58 PM IST | Updated on: Jul 20, 2018 05:58 PM IST

بہرائچ میں جمعہ کو ایک 14 سال کی نابالغ لڑکی کو اغوا کیا کرکے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ معاملہ سامنے ؤنے کے بعد متاثرہ لڑ کی کی تحریر پر درگاہ تھانے کی پولیس نے تین نامزد ملزموں کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔ متاثرہ کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ تین لوگوںنے 8 دن تک یرغمال بناکر اجتماعی عصمت دری کی۔

معاملہ درگاہ تھانہ علاقے کے بہنن پروا کا ہے۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے الزام لگایا تھا کہ مقامی پولیس اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ متاثرہ کے کنبے نے یہ الزام بھی لگایا کہ اغوا کرنے آئے دبنگ موقع پر اپنی موٹر سائیکل بھی چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ جس کی جانکاری متاثرہ کے اہل خانہ نے مقامی پولیس کو دی تھی لیکن شکایت کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

نا بالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری : پہلے اغوا کیا پھربعد میں یرغمال بناکر 8 دنوں تک کیا ریپ

علامتی تصویر

متاثرہ کا الزام ہے کہ شراوستی جنپد کے رہنے والے تین نوجوانوں نے پہلے تو اس کو اغوا کیا اور پھر 8 دنوں تک یرغمال بناکر اس کے ساتھ اجتماری عصمت دری کی۔

Loading...

پولیس کا کہنا ہے کہ جن دبنگوں پر الزام لگایا ہے وہ انہیں پہلے سے جانتی تھی،پولیس کے مطابق دبنگوں کے گاؤں میں ہی متاثرہ کی بہن کی سسرال ہے۔اس وجہ سے ان کا وہاں آنا جانا لگا رہتا تھا۔ ایس پی کی ہدایت پر تھانہ درگاہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے اورپولیس ملزموں کی تلاش میں مصروف ہے۔

Loading...