dvised by tantrik parents allegedly kill their 6 year old girl hoping next one will be healthy– News18 Urdu

جادوگر کی صلاح پر ماں ۔ باپ نے 6 سال کی بیٹی کو مارا اور پھر زمین میں دفنا دیا

سماچار ایجنسی (اے این آئی ) کے مطابق ۔ والدین کو ایک جادوگر نے صلاح دی تھی کہ اگر وہ گھر پر لڑکی کے جسم کو دفنک کرتے ہیں تو اگلا بچہ صحت مند ہوگا۔

Aug 07, 2018 01:53 PM IST | Updated on: Aug 07, 2018 01:53 PM IST

یوپی سے دل دہلانے والا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک چھ سال کی بچی کے والدین نے مبینہ طور پر اس کا قتل کر دیا اور پھر اسے دفنا دیا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس کے والدین نے ایسا اس لئے کیا کیونکہ انہیں لگا کہ بیٹی کی قربانی دینے سے اگلا بچہ صحت مند رہے گا۔ یہ معاملہ مرادآباد ضلع کے چودھرپور  گاؤں کا ہے۔

سماچار ایجنسی اے این آئی کے مطابق ۔ اہلخنہ کو ایک تانترک( جادوگر) نے صلاح دی تھی کہ اگر وہ گھر پر لڑکی کے جسم کو دفن کرتے ہیں تو اگلا بچہ صحت مند ہوگا۔ والدین کے خلاف اف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ بچی کی لاش 4 جون کو ملی تھی۔

جادوگر کی صلاح پر ماں ۔ باپ نے 6 سال کی بیٹی کو مارا اور پھر زمین میں دفنا دیا

اس گڈھے میں ملی بچی کی لاش

پولیس کے مطابق ، چھ سال کی بچی تارا کو اس کے ہی والدین نےکھانا ۔ پینا دینا بند کر دیا تھا۔ پڑوسیوں کی شکاہت کے بعد پولیس پہنچی ۔ زمین کھودنے پر انہیں تارا کی لاش ملی۔

تارا کی دادی کے مطابق ، بچے کی ماں اس سے الگ نہیں ہونا چاہتی تھی اس لئے اس نے اسے گھر میں ہی دفنا دیا۔

Loading...