uttar pradesh kanpur triple talaq given to the wife for doing second marriage– News18 Urdu

اترپردیش : دوسری شادی کرنے کیلئے شوہر نے پانچ ماہ کی حاملہ بیوی کو فون پر دیا تین طلاق

متاثرہ کی شادی 8 مہینے پہلے ہی ہوئی تھی اور وہ پانچ ماہ کی حاملہ بھی ہے۔

Oct 29, 2018 09:39 PM IST | Updated on: Oct 29, 2018 09:39 PM IST

تین طلاق پر قانون بن جانے کے بعد بھی ایسے معاملات سامنے آرہے ہیں ۔ کانپور میں ایک نوجوان نے دوسری شادی کرنے کیلئے اپنی پہلی بیوی کو فون پر تین طلاق دیدیا ، جس کے بعد متاثرہ انصاف کیلئے افسران کے چکر کاٹ رہی ہے ۔

دراصل متاثرہ کی شادی 8 مہینے پہلے ہی ہوئی تھی اور وہ پانچ ماہ کی حاملہ بھی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ پنکی علاقہ میں رہنے والی لڑکی کی شادی بابوپوروا میں رہنے والے شارق کے ساتھ ہوئی تھی ۔ متاثرہ کے مطابق شادی کے کچھ دنوں بعد ہی شارق اس کو پریشان کرنے لگا ۔ گھر میں دوسری خاتون کو لے کر آنے کی جب اس نے مخالفت کی تو اس کو گھر سے نکال دیا گیا ۔

اترپردیش : دوسری شادی کرنے کیلئے شوہر نے پانچ ماہ کی حاملہ بیوی کو فون پر دیا تین طلاق

علامتی تصویر

مائیکہ میں رہ رہی متاثرہ کو شارق نے فون پر تین طلاق دے کر خود کی زندگی سے دور کرنے کی بات کہی ، جس کے بعد متاثرہ انصاف کیلئے افسران کے چکر کاٹ رہی ہے۔ وہیں پولیس افسران کا کہنا ہے کہ خاتون کی گئی تحریر کی بنیاد پر آگے کی کارروائی کی جائے گی ۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : اترپردیش : نوجوان پر بکری کے ریپ کا لگا الزام ، پولیس جانچ میں مصروف

 

Loading...