uttar pradesh meerut rape of a women looking at leasing space one arrested کرایہ کا مکان تلاش کر رہی داروغہ کی اہلیہ کی طمنچہ کے نوک پر آبروریزی ، ملزم گرفتار– News18 Urdu

کرایہ کا مکان تلاش کر رہی داروغہ کی اہلیہ کی طمنچہ کے نوک پر آبروریزی ، ملزم گرفتار

خاتون کو تنہا دیکھ کر ملزم نے طمنچہ کی نوک پر اس کی آبروریزی کی ۔ ملزم نے شکایت کرنے پر خاتون کو جان س مارنے کی دھمکی بھی دی ۔

Sep 10, 2018 10:43 AM IST | Updated on: Sep 10, 2018 10:43 AM IST

اترپردیش کے میرٹھ میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں کرایے کا مکان دیکھنے آئی داروغہ کی بیوی کے ساتھ نوجوان نے طمنچہ کی نوک پر آبروریزی کی ۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

یہ پورا معاملہ میرٹھ کے پانڈو نگر میں پیش آیا ۔ یہاں کی رہنے والی داروغہ کی اہلیہ کو کرائے کے مکان کی ضرورت تھی ، وہ مکان کی تلاش میں تاجر امت کمار کے پاس پہنچی ۔ ملزم امت خاتون کو مکان دکھانے کے بہانے گنگا نگر علاقہ لے گیا ۔

کرایہ کا مکان تلاش کر رہی داروغہ کی اہلیہ کی طمنچہ کے نوک پر آبروریزی ، ملزم گرفتار

علامتی تصویر

Loading...

وہاں پہنچنے کے بعد خاتون کو تنہا دیکھ کر ملزم امت نے طمنچہ کی نوک پر اس کی آبروریزی کی ۔ ملزم نے شکایت کرنے پر خاتون کو جان س مارنے کی دھمکی بھی دی ۔ متاثرہ کا شوہر یوپی پولیس میں سب انسپکٹر ہے ۔ فی الحال اس کی علی گڑھ میں پوسٹنگ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : حلالہ کے نام پر سسر نے کی آبروریزی ، دو مولویوں سمیت پانچ افراد کے خلاف کیس درج ، جانچ جاری

خاتون کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے متاثرہ کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا ، جس میں آبروریزی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیس نے تفتیش آگے بڑھاتے ہوئے ملزم کو جیل بھیجنے کی تیاری کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : وائف سویپنگ کے سنسنی خیز معاملہ کا انکشاف ، فحش ویڈیو بناکر دوستوں کو خوش کرنے کیلئے بلیک میل کرتا تھا شوہر

Loading...