west bengal hundred year women raped culprit arrested مغربی بنگال میں 100 سال کی سن رسیدہ خاتون کی آبروریزی ، ملزم گرفتار – News18 Urdu

مغربی بنگال میں 100 سال کی سن رسیدہ خاتون کی آبروریزی ، ملزم گرفتار

مغربی بنگال کے ندیا ضلع میں سوسال کی ایک سن رسیدہ خاتون کی مبینہ طور پر آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Oct 24, 2018 03:37 PM IST | Updated on: Oct 24, 2018 03:37 PM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع میں سوسال کی ایک سن رسیدہ خاتون کی مبینہ طور پر آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی رات کو پیش آیا ۔ ملزم کو متاثرہ خاتون کے گھر والوں نے پکڑ لیا ۔ ملزم کا نام ارگا وشواس عرف ابھیجیت بتایا جاتا ہے ۔ منگل کو اس معاملہ کی شکایت پولیس میں درج کرائی گئی تھی۔

ملزم کو گنگا پرساد پور سے گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ۔ معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔ ضروری طبی جانچ کے بعد متاثرہ خاتون کو اسپتال سے چھٹی دیدی گئی ہے۔

مغربی بنگال میں 100 سال کی سن رسیدہ خاتون کی آبروریزی ، ملزم گرفتار

علامتی تصویر

خیال رہے کہ اس واقعہ سے صرف دو دن پہلے ہی جلپائی گڑی ضلع میںزمین کے ایک تنازع میں ایک خاتون کے پرائیویٹ پارٹ میں ایک شخص نے لوہے کی راڈ ڈال دی تھی ۔