چھ مہینے تک آئی ایس سے مبینہ وابستگی کے بعد نوجوان نے وطن واپسی کی خواہش ظاہرکی– News18 Urdu

چھ مہینے تک آئی ایس سے مبینہ وابستگی کے بعد نوجوان نے وطن واپسی کی خواہش ظاہرکی

اعظم گڑھ ۔ اترپردیش کے اعظم گڑھ کے ایک 28 سالہ نوجوان نے حال ہی میں مبینہ طور پر اپنے خاندان کو فون کر کے کہا کہ میں گزشتہ 6 ماہ سے اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ کام کر رہا تھا، لیکن اب میں گھر لوٹنا چاہتا ہوں۔

Oct 10, 2015 01:10 PM IST | Updated on: Oct 10, 2015 01:10 PM IST

اعظم گڑھ ۔ اترپردیش کے اعظم گڑھ کے ایک 28 سالہ نوجوان نے حال ہی میں مبینہ طور پر اپنے خاندان کو فون کر کے کہا کہ میں گزشتہ 6 ماہ سے اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ کام کر رہا تھا، لیکن اب میں گھر لوٹنا چاہتا ہوں۔ اس سلسلہ میں میری مدد کریں۔

اب فضائی حملوں میں مارے جانے کے خوف کی وجہ سے وہ ہندستان واپس آنا چاہتا ہے۔ وہ اپنے گھر والوں سے فون پر رابطہ کر واپسی کے لئے مدد مانگ رہا ہے۔ بتا دیں کہ ممبئی کے کلیان کا رہنے والا اريب مجید بھی گزشتہ سال آئی ایس آئی ایس سے واپس لوٹ آیا تھا۔

چھ مہینے تک آئی ایس سے مبینہ وابستگی کے بعد نوجوان نے وطن واپسی کی خواہش ظاہرکی

نوجوان آئی ایس کی سرگرمیوں سے پریشان ہو چکا ہے اور جلد سے جلد ہندستان واپس آ جانا چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، کاریگر کا یہ 28 سالہ بیٹا انٹرنیٹ پر آئی ایس آئی ایس کے بارے میں معلومات جٹاتے ہوئے دہشت گردوں کے رابطہ میں آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چھ ماہ پہلے آئی ایس آئی ایس سے منسلک دبئی میں بیٹھے ایک شخص نے اسے ترکی کے راستے شام بھیجا۔ بارہویں تک پڑھا یہ لڑکا آئی ایس جوائن کرنے والا یوپی کا پہلا شخص ہے۔ اس سے پہلے وہ کسی دہشت گرد تنظیم سے منسلک نہیں تھا۔