شہزادہ محمد بن سلمان ٹائم میگزین کی فہرست پرسن آف دی ایئر میں پہلے نمبر پر، 6 دسمبر کو نتائج کا اعلان

Dec 03, 2017 09:09 PM IST | Updated on: Dec 03, 2017 09:09 PM IST

ریاض : امریکہ کی معروف ٹائم میگزین کے سروے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پرسن آف دی ائیر کی فہرست میں فی الحال سب سے آگے چل ہیں۔ عریبین بزنس کی ایک رپورٹ کے مطابق پرسن آف دی ایئر ایوارڈ کے لئے پولنگ کا آغاز گزشتہ ہفتے شروع ہوا اور اب تک 14 فیصد ووٹوں کے ساتھ محمد بن سلمان سب سے آگے ہیں۔

محمد بن سلمان کے ساتھ فہرست میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن، ٹیلر سوئفٹ، پوپ فرانسس اور امریکی صدر بھی شامل ہیں۔سروے کا اختتام 4 دسمبر کو ہوگا جس کے بعد 6 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔گزشتہ سال ٹائم میگزین کے پرسن آف دی ائیر کا اعزاز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حصے میں آیا تھا۔

شہزادہ محمد بن سلمان ٹائم میگزین کی فہرست پرسن آف دی ایئر میں پہلے نمبر پر، 6 دسمبر کو نتائج کا اعلان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ۔ فائل فوٹو

خیال رہے کہ یہ ایوارڈ 1927ءسے دیا جارہا ہے، جو ہر سال کسی ایسی شخصیت کو دیا جاتا ہے جو گزشتہ 12ماہ کے دوران عالمی امور پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوئی ہو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز