چیمپئنز ٹرافی : سرفراز احمد کی شاندار بلے بازی ، پاکستان سیمی فائنل میں ، سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست

Jun 12, 2017 11:52 PM IST | Updated on: Jun 12, 2017 11:52 PM IST

کارڈف: پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کی ناٹ آؤٹ 61 رن کی بیش قیمتی کپتانی اننگز سے پاکستان نے آج کے دلچسپ مقابلے میں سری لنکا کو 31 گیند باقی رہتے ہی تین وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان نے سری لنکا کو 49.2 اوور میں 236 رن پر آؤٹ کردیا تھا لیکن ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اس نے اپنے سات وکٹ 162 رن پر ہی گنوا دیئے تھے۔ایسے نازک حالات میں کپتان سرفراز نے محاذ سنبھالا اور محمد عامر کے ساتھ 75 رنوں کی بیش قیمتی ناٹ آووٹ ساجھیداری کھیل کر پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔ پاکستان نے 44.5 اوور میں سات وکٹ پر 237 رن بنا کر کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم بن گئی۔ پاکستان کا سیمی فائنل میں گرپ اے کی نمبر ایک ٹیم انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل سابق چمپئن ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس طرح سیمی فائنل میں پہنچنے والی چار ٹیموں میں تین ٹیمیں ایشیا ئی ممالک سے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی : سرفراز احمد کی شاندار بلے بازی ، پاکستان سیمی فائنل میں ، سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست

سرفراز نے 79 گیندوں پر ناٹ آوٹ 61 رنوں کی اننگ میں پانچ چوکے لگائے جبکہ عامر نے 43 گیندوں پر ناٹ آوٹ 28 رن میں ایک چوکا لگایا۔ اوپنر فخر زماں نے 36 گیندوں پر 50 رنوں میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ اظہر علی نے 50 گیندوں میں 34 رن بنائے۔

سری لنکا اس شکست اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے لئے خود ذمہ دار رہا جس فیلڈروں نے ایک نہیں کئی آسان کیچ چھوڑدیئے اور ہار کو گلے لگا لیا۔سری لنکا کی جانب سے نوان پردیپ نے 60 رن پر تین وکٹ لئے۔سرفراز کو اپنی کپتانی اننگز کے لئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز