گووندا کے بعد اب ڈبو انکل نے ریتک روشن کے اس گانے پر کیا ڈانس،آپ بھی دیکھیں:ویڈیو وائرل

مدھیہ پردیش کے ودیشا کے رہنے والے پروفیسر سنجیو شری واستو (ڈبو انکل) اپنے ڈانس سے مشہور ہو گئے ہیں۔

Jul 06, 2018 11:43 AM IST | Updated on: Jul 06, 2018 11:43 AM IST

مدھیہ پردیش کے ودیشا کے رہنے والے پروفیسر سنجیو شری واستو (ڈبو انکل) اپنے ڈانس سے مشہور ہو گئے ہیں۔اپنے قریبی رشتہ دار کی شادی میں گووندا کے ایک گانے پر کئے گئے ان کے ڈانس کا ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سلمان خان ،گووندا ،،مادھوری  دکشت  سمیت بالی ووڈ کئی کئی ستاروں نے ان سے ملاقات کی۔خود کو گووندا کا بڑا فین بتانے والے ڈبو انکل نے حال ہی میں اپنے ڈانس کا ایک اور ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کیا ہے۔جس میں وہ ریتک روشن کے ایک گانے پر ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔

سنجیو عرف ڈبو انکل نے سال 2000 میں رلیز ہوئی ریتک روشن کی فلم "کہو نہ پیار ہے" کے گانے "ایک پل کا جینا " پر ڈانس کیا۔اس ڈانس کا ویڈیو ریکارڈ کر کے انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

گووندا کے بعد اب ڈبو انکل نے ریتک روشن کے اس گانے پر کیا ڈانس،آپ بھی دیکھیں:ویڈیو وائرل

سنجیو شری واستو عرف ڈبو انکل: فائل فوٹو

بتادیں کہ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے بعد سنجیو شری واستو نے گووندا سے ملاقات کی تھی۔گزشتہ مہینے ہوئی اس ملاقات کے بعد انہوں نےکہا تھا کہ گووندا سے ملاقات کر کے میرا خواب مکمل ہوگیا۔انہوں نے آگے بتایا کہ میں گووندا کا بہت بڑا فین ہون اور میراشروعات سے ہی کواب تھا کہ میں گووندا کے ساتھ اسٹیج شیئر کروں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز