دنگل بنی سب سے زیادہ کمانے والی ہندی فلم ، 17 دن میں ہی پی کے کو پیچھے چھوڑا

Jan 10, 2017 12:00 AM IST | Updated on: Jan 10, 2017 12:00 AM IST

نئی دہلی : عامر خان کی فلم دنگل نے تاریخ رقم کی ہے۔ فلم مسلسل کمائی کے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ دنگل ہندوستان میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ عامر نے اپنی ہی فلم 'پی کے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، دنگل نے 17 دن میں 345.30 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔

سال 2015 میں ریلیز ہوئی عامر کی سپر ہٹ فلم پی کے نے 17 دنوں میں 340.8 کروڑ روپے کمائے تھے ، جو ایک بڑا ریکارڈ تھا۔ مگر اب دنگل اس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندی سنیما کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن چکی ہے۔

دنگل بنی سب سے زیادہ کمانے والی ہندی فلم ، 17 دن میں ہی پی کے کو پیچھے چھوڑا

اس سے پہلے سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان نے باکس آفس پر 320.34 کروڑ کی کمائی کی تھی۔ 2016 میں ریلیز سلمان خان کی فلم 'سلطان نے 300.45 کروڑ کا کلیکشن کیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز