دہلی ڈیئرڈیولس سے 11رنوں کی شکست کے ساتھ ہی ممبئی انڈینس آئی پی ایل سے باہر

May 20, 2018 08:54 PM IST | Updated on: May 20, 2018 08:54 PM IST

نئی دہلی: فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر آج کھیلے گئے انتہائی اہم میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولس نے اپنے آخری میچ میں اپنے گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کے دم پر ممبئی انڈینس کو 11 رنوں سے شکست دے دی۔ فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر اتوار کو کھیلے گئے اس میچ میں شکست کے ساتھ ہی ممبئی انڈینس پلے آف سے باہر ہوئی۔

دہلی ڈیئر ڈیولس کے 174 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی انڈینس کی پوری ٹیم 19.3 اووروں میں 163 رن پر سمٹ گئی۔ اس کے ساتھ گزشتہ چمپئن ممبئی انڈینس آئی پی ایل 2018 سےباہر ہوگئی۔

دہلی ڈیئرڈیولس سے 11رنوں کی شکست کے ساتھ ہی ممبئی انڈینس آئی پی ایل سے باہر

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے اتری دہلی ڈیئرڈیولس نے رشبھ پنت (64) رنوں کی بہترین نصف سنچری والی اننگ اور وجے شنکر کی طرف سے بنائے 43 رنوں کے دم پر ممبئی انڈینس کو مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 175 رنوں کا ہدف دیا۔

ممبئی انڈینس نے آخرتک جدوجہد جاری رکھی، لیکن ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 11 رنوں سے شکست کے ساتھ ہی پلے آف سے باہر ہوگئی۔ ممبئی کی طرف سے ای لوئس نے 48 اور بین کٹنگ نے 37 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ہاردک پانڈیا نے بھی 27 رن بنائے۔ اس اننگ میں دہلی کے لئے نیپال کے نوجوان گیند باز سندیپ لامیچانے، ہرشل پٹیل اور امت مشرا نے تین تین وکٹ لئے۔

 

 

اس سے قبل رشبھ پنت نے اس میچ میں نصف سنچری بنانے کے ساتھ ہی اس سیزن میں سب سے زیادہ رن بنانے ولاے کھلاڑیوں کی فہرست میں سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان کین ولیمسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا مقام حاصل کرلیا۔ ممبئی کے لئے جسپریت بمرا، کنال پانڈیا اور مینک مارکنڈے نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

سن رائزرس حیدرآباد 13 میچوں میں 18اور چنئی سپر کنگس اتنے ہی میچوں میں 16 پوائنٹ کے ساتھ پلے آف میں پہنچ چکی ہے۔ تیسرے نمبر پر کولکاتانائٹ رائیڈرس ہے اور چوتھے نمبر کے لئے راجستھان رائلس اور کنگس الیون پنجاب میں مقابلہ ہونا باقی ہے۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز