میانمار :116 مسافروں کو لے جا رہا فوجی طیارہ حادثہ کا شکار ، سمندر میں ملا ملبہ

Jun 07, 2017 08:25 PM IST | Updated on: Jun 07, 2017 08:25 PM IST

ینگون: 116 مسافروں کو لے جا رہے میانمار کے فوجی طیارے کا ملبہ سمندر میں ملا ہے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی نے حکام کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

بتایا جاتا ہے 116 مسافروں کو لے جا رہا میانمار کا ایک فوجی طیارہ میانمار کے جنوبی شہر میرگوئی اور ینگون کے درمیان بدھ کی دوپہر لاپتہ ہو گیا تھا۔ وہاں کے فوجی سربراہ اور ایئر پورٹ حکام نے اس واقعہ کی تصدیق کی۔

میانمار :116 مسافروں کو لے جا رہا فوجی طیارہ حادثہ کا شکار ، سمندر میں ملا ملبہ

Pic for representation

اس سے قبل فوج کے سربراہ کے آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ داویئي شہر کے قریب پہنچنے پر دوپہر تقریبا 1.35 بجے طیارہ سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ طیارے کی تلاش کے لئے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

ایئر پورٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر میانمار کے ساحلی علاقوں میں تعینات فوجیوں کے خاندان سے تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز