آئی پی ایل :2018 رائے کی جارحانہ اننگ سے دہلی ڈیئر ڈیولس نے ممبئی انڈینس کو 7وکٹ سے شکست دی

Apr 14, 2018 07:54 PM IST | Updated on: Apr 14, 2018 08:12 PM IST

ممبئی: دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس اور دہلی ڈیئر ڈیولس کے درمیان آج وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہوئے میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولس نے 7وکٹ سے زبردست جیت حاصل کی ہے۔ ممبئی انڈینس کے 194کے ہدف کو دہلی ڈیئر ڈیولس نے آخری اوورکی آخری گیند پر 3وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ دہلی ڈیئر ڈیولس کی جانب سے رائے نے 91رنوں کی ناٹ آئوٹ اننگ کھیل کر دہلی ڈیئر ڈیولس کو جیت دلائی جبکہ ایس ایس لائر نے 27رن بنائے۔ رائے نے اپنی زبردست اننگ 53گیندوں پر 6چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 91رننگ کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔ دہلی ڈیئر ڈیولس کے کپتان گوتم گمبھیر زیادہ کچھ نہیں کرسکے۔ انہیں مستفیض الرحیم نے آئوٹ کیا اور وہ صرف 15رن بناسکے۔ اس کے علاوہ نے 47رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ جبکہ میکسویل صرف 13رن بناسکے۔ ممبئی انڈینس کی طرف ہاردک پانڈیا نے دو وکٹ لئے جبکہ مستفیض الرحیم نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

اس سے قبل ممبئی انڈینس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20اوور میں 7وکٹ کے نقصان پر 194رن بنائے ہیں۔ دہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ ممبئی کے سلامی بلے باز سوریہ کمار یادو نے(53) اور ایون لوئس نے (48)رن کی اننگ کھیلی۔ اس کے بعد ایشان کشن نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 44رن بنائے اور ممبئی انڈینس کا مجموعی اسکور 194رن ہوگیا۔

آئی پی ایل :2018 رائے کی جارحانہ اننگ سے دہلی ڈیئر ڈیولس نے  ممبئی انڈینس کو 7وکٹ سے شکست دی

دہلی کی طرف سے گیند باز راہل ٹیوٹیا نے ایون لوئس اور سوریہ کمار یادو کو پویلین بھیجا۔ ڈین کرسٹین نے ایشان کشن اور کیرون پولارڈ (0)کو آئوٹ کیا۔ ٹرینٹ بولٹ نے روہت شرما(18) اور ہاردک پانڈیا (2) کے وکٹ لئے۔ محمدشامی نے کرنال کو 11رن پر واپس پویلین بھیجا۔

دونوں ٹیموں نے اپنے پہلے دو مقابلے گنوائے ہیں، اس لئے یہ میچ دونوں کےلئے ہی اہم ہیں۔ دہلی کے کپتان گوتم گمبھیر نے بتایا کہ دہلی کی ٹیم میں دو تبدیلی کی گئی ہے۔ کولن منرو کی جگہ جیسن رائے اور کرس مورسس کی جگہ ڈین کرسٹین کو موقع دیاگیاہے۔ دوسری جانب ممبئی انڈینس میں بھی دو تبدیلی کی گئی ہے۔ بین کٹنگ کی جگہ اکیلا دھننجے اور پردیپ سانگوان کی جگہ ہاردک پانڈیا کی واپسی ہوئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز