بنگلہ دیش ہوائی اڈے کے نزدیک خودکش حملے کی ذمہ داری آئی ایس نے لی

Mar 25, 2017 10:02 AM IST | Updated on: Mar 25, 2017 10:02 AM IST

ڈھاکہ۔  بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کل شام ہوئے خود کش حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے لی ہے۔

آئی ایس نے یہ دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں کئی افسران مارے گئے اور زخمی ہوئے ہیں وہیں بنگلہ دیش کے حکام سے اس سلسلے میں اب تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک ہفتہ میں دہشت گردانہ واردات کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے پولیس نے ڈھاکہ کے کھیل گاؤں علاقے میں جمعرات کو دھماکہ خیز مواد سے بھرے موٹرسائيكل سے سیکورٹی چوکی کو پار کرنے کی کوشش کر رہے ایک مشتبہ کو گولی مار دی تھی۔

بنگلہ دیش ہوائی اڈے کے نزدیک خودکش حملے کی ذمہ داری آئی ایس نے لی

تصویر: اے پی

خیال رہے کہ  بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک کل ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مادہ سے اڑا دیا۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اس شخص نے ایک پولیس چوکی کے نزدیک بم رکھا اور پھر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز