پاکستان میں داود ابراہیم کے مختلف نام

Aug 23, 2017 04:45 PM IST | Updated on: Aug 23, 2017 04:45 PM IST

لندن۔ ہندوستان کا انتہائی مطلوب ڈان داؤد ابراہیم پاکستان میں ہے اور وہاں اس کے 21 نام رکھے گئے ہیں ۔ اس کے نام پر پاکستان کے کراچی شہر میں تین پتے درج ہیں۔ برطانیہ کی وزارت خزانہ کی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے۔ برطانوی حکومت کی اس رپورٹ میں مالی پابندیاں لگائے جانے والوں کی فہرست میں ’ہندستانی شہری‘ کے نام پر صرف داؤد شامل ہے ۔ اس کی پیدائش مہاراشٹر کے رتناگری کی بتائی گئی ہے۔ اس فہرست میں اسے ایک ہندستانی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق داؤد کے پاس بنیادی طور پر ہندستانی پاسپورٹ تھا جسے بعد میں ہندستانی حکومت نے منسوخ کر دیا تھا۔اس کے بعد اس نے فرضی طریقے سے ہندستسانی اور پاکستانی پاسپورٹ حاصل کئے تھے۔

پاکستان میں داود ابراہیم کے مختلف نام

داود ابراہیم: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز