ہندی فلموں کے بزرگ اداکار اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی طبیعت میں بہتری

ہندی فلموں کے بزرگ اداکار اور شہنشاہ جذبات لقب کے نام سے مشہور دلیپ کمارکی حالت بہتر بتائی گئی ہے اور انہیں نمونیہ کی ہلکی سی شکایت کے بعد فوری طورپر علاج سے راحت ہوئی

Nov 30, 2017 10:19 PM IST | Updated on: Nov 30, 2017 10:19 PM IST

ممبئی: ہندی فلموں کے بزرگ اداکار اور شہنشاہ جذبات لقب کے نام سے مشہور دلیپ کمارکی حالت بہتر بتائی گئی ہے اور انہیں نمونیہ کی ہلکی سی شکایت کے بعد فوری طورپر علاج سے راحت ہوئی جبکہ متبادل ادویات سے علاج جاری ہے۔ سوشل گروپ پر گزشتہ کئی دنوں سے دلیپ کمار کی طبیعت کے بارے میں طرح طرح کی افواہیں گرم ہیں اور ان کی حالت کو تشویش ناک بتایا جارہا ہے۔دراصل ممبئی میں موسم کی تبدیلی کا اثر پڑا ہے اور انہیں نمونیہ ہوگیا ہے جوکہ عام طورپر شہر میں پھیلا ہوا ہے ۔ڈاکٹروں نے انہیں گھرمیں آرام کا مشورہ دیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق شمالی ہند کے ایک مشہور حکیم کے ذریعے ان کا یونانی دواؤں سے بھی علاج جاری ہے۔

حال میں انہوں نے اداکارہ بیوی سائرہ بانوکے ساتھ اپنی شادی کی 51ویں سالگرہ منائی تھی۔دلیہ کمار کا اصلی نام یوسف خان ہے ۔انہوں نے 40کے عشرے میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور آن،اڑن کھٹولہ،میلہ،یہودی،مغل اعظم ،نیادور،گنگا جمنا،بیراگ ،اور پھر کریکٹر ایکٹر کے طورپر کرانتی،شکتی ،سوداگر جیسی فلموں میں شانداراداکاری کی ہے اور اپنا لوہا منوایا۔دسمبر میں ان کی 95ویں سالگرہ ہے۔

ہندی فلموں کے بزرگ اداکار اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی طبیعت میں بہتری

file photo

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز