ڈونالڈ ٹرمپ کا شاہ سلمان کو فون، سعودی۔ قطر تنازعہ کو ختم کرنے کی اپیل

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل سعودی عرب کے بادشاہ سلمان سے گفتگو کی اور تمام فریقوں سے قطر کے تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے سفارتی تجاویز تلاش کرنے کی اپیل کی۔

Aug 31, 2017 01:18 PM IST | Updated on: Aug 31, 2017 01:18 PM IST

واشنگٹن۔  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل سعودی عرب کے بادشاہ سلمان سے گفتگو کی اور تمام فریقوں سے قطر کے تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے سفارتی تجاویز تلاش کرنے کی اپیل کی۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر کے ساتھ سعودی عرب نے جون سے قطر سے سیاسی اور تجارتی تعلقات کو ختم کرلیا ہے، کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ قطر ان کے علاقائی دشمن ایران اور اسلام پسندوں کی حمایت کرتا ہے۔

 وہیں، العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق، امریکی صدر اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے میں ایران کی بڑھتی مداخلت اور اس کے نتیجے میں علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات، دہشت گردی کو شکست سے دوچار کرنے اور اس کے مالی سوتوں کو خشک کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔

ڈونالڈ ٹرمپ کا شاہ سلمان کو فون، سعودی۔ قطر تنازعہ کو ختم کرنے کی اپیل

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ رائل کورٹ پیلیس میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے ساتھ ایک فنی نمائش کو دیکھتے ہوئے۔ فائل فوٹو، اے پی۔

واضح رہے کہ  گزشتہ پانچ جون کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام عاید کرتے ہوئے دوحہ کا سفارتی بائیکاٹ کردیا تھا۔ بائیکاٹ کرنے والے ملکوں کا دعویٰ ہے کہ قطر دہشت گردی کی پشت پناہی کے ساتھ ساتھ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز