ٹرمپ نے اسمبلی انتخابات میں جیت پر نریندر مودی کو دی مبارکباد

Mar 28, 2017 05:21 PM IST | Updated on: Mar 28, 2017 05:21 PM IST

واشنگٹن / نئی دہلی۔  امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے حال ہی میں پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ملی کامیابی پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارک باد دی ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر کے ٹوئیٹس میں کہا گیا ہے کہ  ٹرمپ نے آج فون پر  مودی کو انتخابی نتائج پر مبارک باد دی۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سکریٹری سین ا سپائسر نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل اور ہندستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی اور حالیہ اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کی کامیابی پر انہیں مبارک باد دی۔

مسٹر ٹرمپ اور مودی کی 24 جنوری کو بھی ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی تھی۔ مسٹر ٹرمپ نے صدر کے لئے انتخابی مہم میں ہندستان کے بارے میں کہا تھا کہ دونوں ممالک کا مثالی مستقبل ہونے والا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے چار ریاستوں-اترپردیش، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور میں حکومت قائم کی ہے، لیکن پنجاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی اہم حریف کانگریس پارٹی نے اکالی بی جے پی اتحاد کو شکست دے کر اقتدار حاصل کیا ہے۔

ٹرمپ نے اسمبلی انتخابات میں جیت پر نریندر مودی کو دی مبارکباد

فائل فوٹو: رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز