Live Results Assembly Elections 2018

ٹرمپ نے ٹلرسن کو برخاست کیا،مائیک پومپوے بنے نئے وزیر خارجہ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کئی ماہ کے بد ظنی کے بعد آج ریکس ٹلرسن کو وزیر خارجہ کے عہدے سے ہٹا دیا۔

Mar 14, 2018 08:23 AM IST | Updated on: Mar 14, 2018 08:23 AM IST

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کئی ماہ کے بد ظنی کے بعد آج  ریکس ٹلرسن کو وزیر خارجہ کے عہدے سے ہٹا دیا۔  ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں اعلان کیا کہ سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر مائیک پومپوے، مسٹر ٹلرسن کی جگہ لیں گے اور وہ اچھا کام کریں گے۔

ٹرمپ نے ملک کے سب سے اعلی سفارتی عہدے پر 14 ماہ تک خدمات دینے کے لئے ٹلرسن کا شکریہ ادا کیا۔  ٹرمپ نے کہا کہ " سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپوے ہمارے نئے وزیر خارجہ ہوں گے۔ وہ شاندار کام کریں گے"۔

ٹرمپ نے ٹلرسن کو برخاست کیا،مائیک پومپوے بنے نئے وزیر خارجہ

ٹرمپ نے کہا کہ سی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر جینا هسپیل کو سی آئی اے کا سربراہ بنایا جائے گا۔ اس سے پہلے واشنگٹن پوسٹ نے ٹلرسن کی برخاستگی کی خبر دی تھی، جس کی تصدیق ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ سے کردی ہے۔

Loading...

ٹرمپ نے گزشتہ جمعہ کو  ٹلرسن سے عہدہ چھوڑنے کو کہا تھا اور اس کے بعد وہ افریقی دورے کو درمیان میں چھوڑ کر پیر کو واشنگٹن واپس آگئے تھے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز