تمام تیاریاں مکمل ، کچھ گھنٹوں کے بعد امریکہ میں شروع ہوگا ٹرمپ راج

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کچھ گھنٹوں کے بعد عہدہ صدارت کا حلف لیں گے ، جس کے بعد دنیا کے سب سے طاقت ور ملک میں ٹرمپ راج کا آغاز ہوجائے گا

Jan 20, 2017 06:57 PM IST | Updated on: Jan 20, 2017 06:58 PM IST

واشنگٹن : امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کچھ گھنٹوں کے بعد عہدہ صدارت کا حلف لیں گے ، جس کے بعد دنیا کے سب سے طاقت ور ملک میں ٹرمپ راج کا آغاز ہوجائے گا۔ حلف برداری تقریب کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ اپنے بلند بانگ دعووں کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے مسٹر ٹرمپ نے گذشتہ آٹھ نومبر کو ہوئے الیکشن میں ملک کے 240سال کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر بننے کا خواب دیکھنے والی ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کو ہراکر دنیا کو حیرت زدہ کردیا تھا ، جس کے ساتھ ہی آٹھ برسوں کی ڈیموکریٹک حکومت کا بھی خاتمہ ہوگیا تھا۔

مسٹر ٹرمپ کی حلف برداری تقریب امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی میں یو ایس کیپیٹل کے باہر ہوگی ، جس کے لئے تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ تقریب کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ تقریب کے دوران سکریٹ سروس، نیشنل گارڈ وغیرہ کے اٹھائیس ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات رہیں گے۔ ایف بی آئی بھی تابکاری، کیمیکل اور بایولوجیکل ڈیٹیکٹر سے نگرانی کرے گی۔

تمام تیاریاں مکمل ، کچھ گھنٹوں کے بعد امریکہ میں شروع ہوگا ٹرمپ راج

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز