شمالی کوریا کے مسئلہ پر ٹرمپ نے مون سے کی بات

Aug 07, 2017 01:56 PM IST | Updated on: Aug 07, 2017 01:56 PM IST

بیڈمنسٹر۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا پر عائد کی گئی نئی پابندیوں کے تعلق سے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے بات چیت کی ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے کل ٹویٹ کر کے کہا کہ جنوبی کوریا کے صدر جناب مون سے بات چیت ہوئی۔ بہت خوشی کی بات ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کے حق میں اقوام متحدہ میں0۔15 سے ووٹنگ ہوئی ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسٹر مون اور اور مسٹر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت میں شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ اور پابندیاں لگانے کے تعلق سے اتفاق ہوا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر کے ترجمان پارک سو ہیون نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک گھنٹے تک ٹیلی فون پر بات چیت میں شمالی کوریا پر لگام لگانے کے لئے باہمی تعاون کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

شمالی کوریا کے مسئلہ پر ٹرمپ نے مون سے کی بات

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز