مذہبی آزادی کی حمایت اور اس کی حفاظت کرنے کا امریکی صدر ٹرمپ نے کیا وعدہ

Jul 02, 2017 07:51 PM IST | Updated on: Jul 02, 2017 07:51 PM IST

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مذہبی آزادی کی حمایت کرنے اور اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے کہاکہ اس وقت دنیا میں مذہبی آزادی کو سب سے بڑا خطرہ دہشت گردی سے ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’ہم اس دہشت گردی اور شدت پسندی کو اپنے ملک میں پنپنے نہیں دے سکتے۔ خدا نے نہ صرف ہمیں آزادی کا تحفہ دیا ہے بلکہ ایسے لیڈر بھی دیئے ہیں جو اس کی حفاظت کرنے کیلئے اپنی جان تک دینے کا عزم رکھتے ہیں‘۔ جان آف کینیڈی سنٹر میں رات کو منعقد عیسائی برادری کے ایک پروگرام کے دوران امریکی صدر نے اپنے خطاب میں یہ بات کہی۔ مسٹر ٹرمپ نے اس پروگرام میں سابق فوجیوں کو اعزاز سے نوازا۔

مذہبی آزادی کی حمایت اور اس کی حفاظت کرنے کا امریکی صدر ٹرمپ نے کیا وعدہ

ڈونالڈ ٹرمپ: رائٹرز

مسٹر ٹرمپ نے اس موقع پر بھی میڈیا پر جم کر حملہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ’فرضی میڈیا نے مجھے وائٹ ہاؤس میں جانے سے روکنے کی پوری کوشش کی گئی لیکن میں صدر ہوں اور وہ نہیں‘۔ مسٹر ٹرمپ نے امریکہ کے بزرگوں اور سابق فوجیوں کی دیکھ بھال کرنے کے وعدے کا بھی اس موقع پر اعادہ کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز