ویزا پروگرام میں تبدیلی کے حکم پر ٹرمپ کے دستخط کرنے کا امکان

Apr 18, 2017 11:41 AM IST | Updated on: Apr 18, 2017 11:41 AM IST

واشنگٹن۔  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ملازمتوں میں غیر ملکی کارکنوں کو موقع دینے کے لئے ایک عارضی ویزا پروگرام میں تبدیلی کی سفارش کرنے کے لئے آج ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے دو اعلی افسران نے صحافیوں کو بتایا کہ وفاقی معاہدوں کے تحت امریکی مصنوعات کی خریداری بڑھانے کے لئے سرکاری خریداری کے طریقہ کار میں تبدیلی کی مانگ کے سلسلے میں ’بائی امریکن اینڈ ہائیر امریکن‘ کا استعمال کریں گے۔ مسٹر ٹرمپ سامان سازکمپنی ا سنیپ آن انک کے عالمی صدر دفاتر کا دورہ کرنے کے دوران اس کے حکم پر دستخط کریں گے۔ یہ حکم ٹرمپ کی امریکی امیگریشن پالیسیوں کو بہتر بنانے اور امریکی مصنوعات کی خریداری کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے اپنے ’امریکہ فرسٹ‘ مہم کے تحت ایک کوشش ہے۔

چونکہ وہ اپنے صدارتی 100 دن کے پورے ہونے کے قریب ہیں اور ان کے پاس کوئی بڑی قانون سازی کامیابیاں نہیں ہیں، لیکن انہوں نے امریکی معیشت میں مدد کرنے کے لئے اس طرح کے ایگزیکٹو آرڈر کا استعمال کیا ہے۔

ویزا پروگرام میں تبدیلی کے حکم پر ٹرمپ کے دستخط کرنے کا امکان

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز