قطر امیر شیخ تمیم سے ٹرمپ کی فون پر گفتگو ، دہشت گردی سے لڑنے کیلئے عرب ممالک میں اتحاد ضروری

Sep 09, 2017 09:42 AM IST | Updated on: Sep 09, 2017 09:43 AM IST

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹمپ نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد آل ثانی کےساتھ بات چیت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کل جاری بیان میں کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت کے دوران دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اتحاد پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

مسٹر ٹرمپ کی طرف سے قطر اور اس کے ہمسایہ عرب ممالک کے درمیان بحران کو حل کرنے کے لۓ ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کے ایک دن بعد عرب ممالک میں اتحاد پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے لئے سبھی ممالک میں اتحاد قائم رکھنا ضروری ہے۔

قطر امیر شیخ تمیم سے ٹرمپ کی فون پر گفتگو ، دہشت گردی سے لڑنے کیلئے عرب ممالک میں اتحاد ضروری

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر پر انتہا پسند اسلامی تنظیموں کے ساتھ تعلق رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے جون میں اس کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی رشتے منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز