دیکھیں ویڈیو ، جب سعودی عرب میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کیا تلوار رقص

May 21, 2017 02:54 PM IST | Updated on: May 21, 2017 03:08 PM IST

ریاض : امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس کے دیگر حکام کے ساتھ سعودی عرب کے مربع پیلس کے باہر روایتی تلوار رقص العرضہ میں حصہ لیا۔ سی این این نے رقص کی ویڈیو کو ٹویٹ کیا ہے۔ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانيا کے ساتھ سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ہفتہ کو ریاض پہنچے تھے۔

شاہ سلمان نے اپنے مہمان ٹرمپ کو بتایا کہ یہ جنگ کا رقص ہے۔ سعودی فرماں روا اور امریکی صدر نے اپنے طور رقص میں شرکت بھی کی۔ ٹرمپ نے رقص کی حرکات کرنے کی کوشش کی جب کہ شاہ سلمان اس موقع پر گائے جانے والے اشعار دُہرا رہے تھے۔

دیکھیں ویڈیو ، جب سعودی عرب میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کیا تلوار رقص

امریکی صدر کے طور پر اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے تحت ٹرمپ اسرائیل، ویٹی کن سٹی، بیلجیم اور اٹلی بھی جائیں گے ۔ وہ اٹلی میں نیٹو اور جی 7 کانفرنس کی میٹنگوں میں شرکت کریں گے۔

سی این این کے مطابق سرکاری ضیافت سے پہلے روایتی سعودی لباس میںملبوس مردوں کی صف میں وزیر خارجہ اور وزیر تجارت کا ان کے کندھے پر تلوار رکھے رقص کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز