صدر کے طور پر 100 دن پورے ہونے پر صحافیوں سے ناراض ٹرمپ نے چھوڑی ڈنر پارٹی

Apr 30, 2017 12:16 PM IST | Updated on: Apr 30, 2017 12:16 PM IST

پنسلوانیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل صدر کے طور پر 100 دن پورے ہونے پر سڑکوں پر اپنے حامیوں کے ساتھ ایک ریلی نکالی اور اس موقع پر انہوں نے اپنی کامیابیاں گنوانے کے ساتھ ساتھ مخالفین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ مسٹر ٹرمپ نے پنسلوانیا میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے میڈیا کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میڈیا سچ نہیں دکھا رہا ہے اور ان کے دور اقتدار کی کامیابیوں کو عوام کے سامنے نہیں لا رہا ہے۔ انہوں نے میڈیا کو غیر فعال اور بےایمان تک کہہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اس ملک کے عظیم عوام کیلئے ہر روز کام کر رہی ہے۔ ہم یکے بعد دیگرے سارے وعدے پورے کرتے جا رہے ہیں اور عوام ہمارے اس اقدام سے کافی خوش ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ ریلی اس دن ہوئی جس دن مظاہرہ کررہے ہزاروں افراد ماحولیاتی کے معاملے پر وائٹ ہاؤس کے سامنے یکجا ہوئے تھے۔ اسی دن صدارتی محل میں پریس کے لئے ڈنر کا بھی انعاد ہوناتھا مگر مسٹر ٹرمپ اور ان کے عملے نے اس پروگرام میں حصہ نہیں لیا كيونکہ وہ میڈیا کے رویہ سے کافی ناراض ہیں۔ اس پروگرام میں حصہ نہ لیتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہا ’’انہیں ‘‘ واشنگٹن کی کیچڑ سے دور رہنے پر کافی خوشی ہے۔ ’’اس وقت دارالحکومت کے ایک ہوٹل کے بڑے ہال میں ہالی ووڈ فنکاروں اور واشنگٹن کا میڈیا ایک دوسرے کو تسلی دے رہے ہیں۔ انہون نے کہا کہ اگر میڈیا کا کام ایماندار رہ کر لوگوں کو سچ سے واقف کرانا ہے تو وہ بہتر درجہ حاصل کرنے کے حقدار ہیں۔

صدر کے طور پر 100 دن پورے ہونے پر صحافیوں سے ناراض ٹرمپ نے چھوڑی ڈنر پارٹی

تصویر: رائٹرز

انہوں نے کہا کہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ اگر آپ امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کریں گے تو آپ پکڑے جائیں گے یا حراست میں لیے جائیں گے، واپس وطن بھیج دیئے جائیں گے یا پھر جیل میں قید کردیا جائے گا۔ مسٹر ٹرمپ نے میکسیکو سرحد پر دیوار بنانے کے اپنے انتخابی وعدے پر کہا کہ ہم میکسیکو سرحد پر دیوار بنائیں گے، آپ فکر نہ کریں۔ ان کے ساتھ آئے صحافیوں نے جب آب و ہوا کے معاملے پر مظاہرہ کرنے والے لوگوں کے بارے میں ان کی رائے جاننی چاہی تو مسٹر ٹرمپ نے کہا ’’دن کا مزہ لیجئے، موسم کا لطف اٹھایئے‘‘۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز