شمالی کوریا صورت حال کی سنگینی کو سمجھے: ڈونالڈ ٹرمپ

Aug 12, 2017 02:04 PM IST | Updated on: Aug 12, 2017 02:04 PM IST

نیو جرسی۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج کہا کہ وہ یہ امید کرتے ہیں کہ شمالی کوریا امریکہ یا اتحادی ملک کے خلاف فوجی کارروائی کرنے سے پہلے ہماری طرف سے دی گئی انتباہ کی سنگینی کو سمجھے گا۔ مسٹر ٹرمپ نے نیو جرسی میں صحافیوں سے کہا، ’’میں سمجھتا ہوں کہ میں نے جو کہا ہے اور اس کا جو بھی مطلب ہے، شمالی کوریا ان الفاظ کی سنگینی کو سمجھے گا۔ میں نے اس سلسلے میں جو الفاظ کہے ہیں وہ سمجھنے میں کافی آسان ہیں‘‘۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے مسٹر ٹرمپ نے آج ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ واشنگٹن نے اس مسئلے کا فوجی حل نکالنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ امید ہے کہ شمالی کوریا کے ڈکٹیٹر کم جونگ کچھ دوسرا راستہ تلاش کریں گے۔

مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا، ’’فوجی حل کا سانچہ تیار ہے۔ شمالی کوریا کو بے وقوفی کا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہئے۔ امید ہے کہ کم دوسرے طریقے تلاش کریں گے۔ اس سے پہلے شمالی کوریا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے دفاع کے لئے بحر الکاہل میں جزیرہ نما کوریا کے قریب واقع امریکی جزائر گوام پر حملہ کر سکتا ہے۔

شمالی کوریا صورت حال کی سنگینی کو سمجھے: ڈونالڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز