مدینہ منورہ میں اب چلیں گی ڈبل ڈیکر بسیں ، مسجد نبوی سے شروع ہوکر ان مقدس مقامات تک جائیں گی

Jun 08, 2017 11:47 PM IST | Updated on: Jun 08, 2017 11:47 PM IST

مدینہ : مدینہ منورہ میں اہم مقامات کے درمیان سیاحتی بس کے نام سے ڈبل ڈیکر بس نے اپنا آزمائشی سفر مکمل کر لیا ہے اور اب بہت جلد مدینۃ النبی میں یہ بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کی خبر کے مطابق مدینہ منورہ کے ادارہ ترقیات نے سیاحت کے شعبے میں کام کرنے والی ایک کمپنی کے ساتھ مل کر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ ادارے کے ترجمان فہد البیتی نے بتایا ہے کہ میڈیا کے نمائندوں ، کاروباری شخصیات اور خواتین نے ڈبل ڈیکر بس میں آزمائشی سفر کیا ہے اور انھوں نے انتظامات اور استعمال کیے جانے والے آلات کی تعریف کی ہے۔ان بسوں میں خصوصی افراد کے بیٹھنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ ڈبل ڈیکر بس کے سفر کا آغاز مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہو گا۔اس کے ذریعے زائرین کو مدینہ منورہ کے گیارہ مقامات تک باری باری لے جایا جائے گا۔ان میں جنت البقیع قبرستان ، جبل احد ، مسجد قبلتین ، سلطانہ روڈ اور تجارتی مراکز اور دوسرے مقامات شامل ہیں۔البیتی نے مزید بتایا ہے کہ کافی غور وخوض کے بعد ڈبل ڈیکر بس کے کرائے مقرر کیے گئے ہیں تاکہ ہرکوئی اس کا ٹکٹ خرید کرکے تاریخی مقامات کے سفر سے لذت اندوز ہوسکے۔ دنیا بھر سے زائرین مدینہ منورہ آتے ہیں ۔اس لیے دنیا کی آٹھ زبانوں میں ان کی رہ نمائی کے لیے گائیڈ بھی ان ڈبل ڈیکر بسوں پر سفر میں ان کے ساتھ ہوں گے۔

مدینہ منورہ میں اب چلیں گی ڈبل ڈیکر بسیں ، مسجد نبوی سے شروع ہوکر ان مقدس مقامات تک جائیں گی

اس منصوبے کے تحت ابتدائی مرحلے میں پانچ بسیں چلائی جائیں گی اور اس کے بعد ان کی تعداد بڑھا کر پندرہ کردی جائے گی۔یہ بسیں روزانہ چودہ گھنٹے تک چلا کریں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز