ڈاکٹر امتیاز محسن کو مالدیپ صدر نے اعزاز سے نوازا

Nov 15, 2017 11:33 PM IST | Updated on: Nov 15, 2017 11:34 PM IST

نئی دہلی: بہار کے سپوت ڈاکٹر امتیازمحسن کو مالدیپ سرکار نے اپنے یوم جمہوریہ کے موقع پر اعزاز سے سرفراز کیا ہے۔ یہ اعزاز صحت کے شعبہ میں ان کی غیر معمولی کارکردگی کے اعتراف میں دیاگیاہے ۔ یہ اعزاز انہیں دھارو بارگے میں گذشتہ روز شام کو منعقدہ ایک تقریب کے دوران دیا گیا، جو مالدیپ کے صدر دفتر کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔ یہ اعزاز انہیں مالدیپ کے صدر جمہوریہ کے ہاتھوں مالدیپ میں صحت کے شعبہ میں غیر معمولی کام کے لئے دیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز مالدیپ کے صدر کے دفتر میں انڈر سکریٹری حسین عامر نے بذریعہ ای میل ڈاکٹر امتیاز محسن کو اطلاع دی کہ مالدیپ سرکار نے صحت کے شعبہ میں آپ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے آپ کو اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس موقع پر میڈیا کو جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر امتیاز محسن نے مالدیپ کے صدر دفتر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میں مالدیپ کے صدر کا شکرگذار ہوں کہ انہوںنے مجھے اعزاز کے لائق سمجھا ۔ انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہے کہ میںاکیلے صحت کے شعبہ میں کام کررہاہے بلکہ ایسے کروڑوں لوگ ہیں جو صحت کے شعبہ میں مجھ سے بہتر کام کررہے ہیں، لیکن مجھے مالدیپ سرکا رنے اعزاز کے لئے منتخب کیا یہ میرے لئے باعث افتخار ہے ۔

ڈاکٹر امتیاز محسن کو مالدیپ صدر نے اعزاز سے نوازا

ڈاکٹر محسن امتیاز نے کہاکہ اعزاز ملنے سے خوشی ہوئی ہے اور اس اعزاز نے مجھے کام کرنا کے لئے مزید حوصلہ عطا کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر محسن امتیاز آنکھوں کے ڈاکٹر ہیں اور طبی خدمات ان کی ناقابل فراموش ہیں اور صحت کے میدان میں ان کی کاوشوں کو نہ صرف ہندوستان بلکہ باہر کے لوگ بھی سراہتے ہیں اور یہ اعزاز اس کا عملی ثبوت ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز