ریسرچ میں غیر معمولی خدمات کیلئے ڈاکٹر ذوالفقارعالم مدنی کو ڈاکٹر عبداللہ دہلان بیسٹ سائنٹفک ریسرچ ایوارڈ 2016 ملا

May 20, 2017 06:06 PM IST | Updated on: May 20, 2017 06:07 PM IST

جدہ : جدہ میں واقع یونیورسٹی آف بزنس ٹکنالوجی نےڈاکٹر محمد ذوالفقارعالم مدنی کو ریسرچ میں غیر معمولی خدمات کیلئے ڈاکٹر عبداللہ دہلان بیسٹ سائنٹفک ریسرچ ایوارڈ 2016 سے سرفراز کیا ہے۔انہیں یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسنا د میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔یونیورسٹی نے انہیں بزنس،انتظامی امور،ایڈورٹائزنگ اور انجینئرنگ سائنس کے شعبے میں منفرد ریسرچ کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیاہے۔

واضح رہے کہ یہ ایوارڈٖ ان پروفیسروں کو دیا جاتا ہے جنہوںنے اپنے شعبہ میں کارہائے نمایاں انجام دیا ہو اور اس کے ساتھ ہی وہ پورے سال تک دیگر ریسرچ کرنے کے والوں کےمقابلےمیں سب سے بہتر رینکنگ کے حامل رہے ہوں۔ پریس ریلیز کے مطابق ایوارڈ میں ڈاکٹر محمد ذوالفقار مدنی علیگ کو ٹرافی،سرٹیفکیٹ اور 20 ہزار سعودی ریال دیا گیاہے۔ بتادیں کہ ڈاکٹر ذوالفقار عالم پہلے ایسے ہندوستانی پروفیسر ہیں، جنہیں اس یونیورسٹی نے اس باوقار ایوارڈ سے نوازا ہے۔

ریسرچ میں غیر معمولی خدمات کیلئے ڈاکٹر ذوالفقارعالم مدنی کو ڈاکٹر عبداللہ دہلان بیسٹ سائنٹفک ریسرچ ایوارڈ 2016 ملا

ڈاکٹر محمد ذوالفقار مدنی فی الوقت یونیورسٹی آف بزنس اینڈ ٹکنالوجی جدہ کے شعبہ مارکیٹنگ میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہےہیں۔ اس سے قبل انہوں نے ہندوستان میں سیکریڈ ہارٹ ڈگری کالج میں کانپور یونیوسٹی کی جانب سے 2007 میں مینجمنٹ کے شعبہ میں سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں اور انہوں نے ایک کتاب تصنیف کرنے کے ساتھ مختلف موضوعات پر ریسرچ کیاہے جن کو مشہور رسالوں اور جرائد میں شائع کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز