Live Results Assembly Elections 2018

ایران عراق سرحد پر بھیانک زلزلہ ، متعدد گاوں میں زبردست تباہی ، 140 افراد ہلاک ، 860 زخمی

ایران میں آئے زبردست زلزلہ میں کم سے کم 140 افراد کی موت ہو گئی اور 860 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

Nov 13, 2017 09:59 AM IST | Updated on: Nov 13, 2017 09:59 AM IST

انقرہ : ایران میں آئے زبردست زلزلہ میں کم سے کم 140  افراد کی موت ہو گئی اور 860  سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایران کی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق عراق میں کل 7.3 شدت کے آئے زلزلہ کے جھٹکے ایران کے سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے اور اس سے کئی دیہات میں شدید تباہی ہوئی ہے۔ ٹیلی ویژن نے ایمرجنسی سروسز کے افسر پيرحسین كوليوند کے حوالہ سے کہا ہے کہ سرحد سے 15 کلومیٹر دور شرپول جهاب شہر میں کئی افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عراقی سرحد سے ملحق ایران کے کئی صوبوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ آٹھ گاوؤں میں زیادہ نقصان ہوا ہے. بعض دیہات میں بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی ہے. ریلیف اور امدادی ٹیموںکو متاثرہ علاقوں روانہ کردیا گیا ہے۔ نیم سرکاری خبررساں ایجنسی’ تسنیم‘ نے ایمرجنسی سروسز کے حکام کے حوالہ سے کہا کہ ایرانی میڈیا اور حکام کی طرف سے مرنے والوں اور زخمیوں کے بارے میں جو فہرست دی جا رہی ہے وہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز کے دیہات میں مرنے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔

ایران عراق سرحد پر بھیانک زلزلہ ، متعدد گاوں میں زبردست تباہی ، 140 افراد ہلاک ، 860 زخمی

ایک مقامی ریڈ کریسنٹ کے افسر نے میڈیا سے کہا کہ زلزلہ کے بعد آنے والے جھٹکوں کی وجہ سے صوبہ كرمان شاه کے شہروں میں لوگ سڑکوں پر رہ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس اور ٹوئٹر کے میں کہا گیا ہے کہ مقامی لوگوں نے بتایا کہ زلزلہ سے شدید جھٹکے کے بعد کئی اور جھٹکے(آفٹڑشاک) محسوس کئے گئے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز