میکسیکو میں زلزلہ پانچ اموات ، سونامی کی وارننگ ، آفٹر شاکس کےلئے تیار رہنے کی ہدایت

Sep 08, 2017 06:00 PM IST | Updated on: Sep 08, 2017 06:00 PM IST

میکسیکو: میکسیکو کے جنوبی ساحل پر زبردست زلزلے کی زد میں آْکر پانچ لوگوں کے ہلاک ہو جانے کی اطلاع ملی ہے۔ ریخترپیمانے پر اسکی شدت پہلے آٹھ پھر 8.4بتائی گئی۔تین میٹر سے اونچی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ 1985 کے بعد سے میکسیکو میں آنے والا یہ شدید ترین زلزلہ ہے، جب میکسیکو سٹی میں 8.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 10 ہزار لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 8.1 اور اس کی گہرائی 33 کلومیٹر (21 میل) تھی۔ میکسیکو ایک ایسی پٹی پر واقع ہے، جہاں زیر زمین پلیٹس میں آنے والی تبدیلیوں کی وجہ سے یہاں زلزلے آتے رہتے ہیں۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ اس زلزلہ کے باعث عمارتیں زورزور سے ہلنے لگیں اور لوگ اپنے گھروں سے باہر بھاگنے لگے ۔ پیسفک سونامی وارننگ مرکز کے مطابق اس زلزلہ کا مرکز پجی جیاپن شہر سے 123 کلو میٹرجنوپ مغرب میں 33کلومیٹر زیرزمین تھا۔ سونامی کی وارننگ کے ساتھ لوگوں کو آفٹر شاکس کے لیے بھی تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

میکسیکو میں زلزلہ پانچ اموات ، سونامی کی وارننگ ، آفٹر شاکس کےلئے تیار رہنے کی ہدایت

میکسیکو کی وزیر داخلہ میگوئیل اوسوریو چونگ اور مقامی حکام کے مطابق دو لوگ چیاپاس میں عمارت گرنے کے باعث ہلاک ہوئے، مرنے والوں میں دوبچے بھی شامل ہیں۔ پیسفیک سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق، 'تمام دستیاب ڈیٹا کے مطابق کچھ علاقوں میں سونامی کی بڑی لہریں اٹھنے کا امکان ہے'۔ چیاپاس اور میکسیکو سٹی میں تمام اسکول بند رکھنے کا حکم جاری کردیاگیا ہے، تاکہ حکام نقصان کا اندازہ لگا سکیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز