اٹلی کے اسچیا جزیرے میں 3.6 شدت کا زلزلہ

Aug 22, 2017 07:39 PM IST | Updated on: Aug 22, 2017 07:39 PM IST

روم۔  اٹلی میں نیپال کے اسچیا جزیرے میں آج زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 3.6 درج کی گئی۔ مقامی حکام کے مطابق زلزلے کی وجہ سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس زلزلہ میں ایک شخص کی موت اور کم از کم 20 دیگر زخمی ہوگئے۔ اسچیا جزیرہ میں رہنے والے لوگ اور وہاں آئے سیاح زلزلہ کے بعد اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

خیال ر ہے کہ اسچیا جزیرہ اٹلی میں ایک سیاحتی مقام ہے۔ ٹیلی ویژن کی تصاویر کے مطابق اس زلزلہ کی وجہ سے چرچ سمیت قاسمیسیواولا شہر کی تقریبا چھ عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ زلزلہ کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق تقریبا آٹھ بجکر 57 منٹ پر محسوس کیے گئے ۔ ایک مقامی اسپتال کے ڈاکٹررابرٹو الوکو نے اسکائی ٹی جی ۔24 ٹیلی ویزن چینل کو بتایا کہ زلزلہ کی وجہ سے کم از کم 20 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جن کا ا سپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ زلزلہ کے بعد مقامی انتظامیہ راحت و بچاؤ کے کام میں مصروف ہوگئی ہے۔

اٹلی کے اسچیا جزیرے میں 3.6 شدت کا زلزلہ

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز