کشمیر میں ہلکے درجے کا زلزلہ، شدت 4 اعشاریہ صفر ریکارڈ

وادی کشمیر کے مختلف حصوں میں جمعرات کی صبح ہلکے درجے کا زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی ۔

Jun 14, 2018 12:43 PM IST | Updated on: Jun 14, 2018 12:43 PM IST

سری نگر:  وادی کشمیر کے مختلف حصوں میں جمعرات کی صبح ہلکے درجے کا زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی ۔جموں وکشمیر کے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف، بازآبادکاری و تعمیر نو میں بحیثیت ڈائریکٹر تعینات عامر علی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جمعرات کی صبح 6بجکر 12 منٹ پر محسوس کئے گئے جو کچھ سینکڑوں تک جاری رہے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ صفر درج کی گئی ہے۔

کشمیر میں ہلکے درجے کا زلزلہ، شدت 4 اعشاریہ صفر ریکارڈ

علامتی تصویر

زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز اتراکھنڈ کا ’اترکاشی‘ علاقہ تھا۔ یہ زلزلہ ہلکے درجے کا تھا۔ اس زلزلے میں کسی بھی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جموں وکشمیر کے بیشتر علاقے زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز