جنوبی میکسیکو میں زلزلہ کے جھٹکوں سے لوگوں میں دہشت

میکسیکو سٹی۔ جنوبی میکسیکو میں کل 5.4شدت والے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے لیکن کسی طرح کے نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی ہے۔

Oct 14, 2017 05:48 PM IST | Updated on: Oct 14, 2017 05:48 PM IST

میکسیکو سٹی۔ جنوبی میکسیکو میں کل 5.4شدت والے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے لیکن کسی طرح کے نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی ہے۔ امریکہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کا مرکز میکسیکو کے جنوب-مشرق میں اوکساکا صوبہ کے ساحل پر 59.5کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ ان جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ میکسیکو سٹی کے ایمرجنسی خدمات کےسربراہ فاسٹو لوگو نے مقامی ٹیلی ویژن پر کہا کہ راجدھانی میں کل زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

قابل غور ہے کہ میکسیکو میں گزشتہ مہینے آئے خوفناک زلزلہ میں 500لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور سینکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔

جنوبی میکسیکو میں زلزلہ کے جھٹکوں سے لوگوں میں دہشت

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز