آسام میں سیلاب کی صورتحال سنگین ، ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ، چارندیاں خطرے کے نشان سے اوپر

Jul 02, 2017 09:41 AM IST | Updated on: Jul 02, 2017 10:53 AM IST

گوہاٹی : آسام میں سیلاب کی صورتحال بھیانک ہوگئی ہے اور ابتک ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔  سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست کی کم از کم چار ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں اور آٹھ اضلاع سیلاب سے بری طرح متاثر ہیں ۔ یہاں کے 2.68 لاکھ لوگوں کے معمولات زندگی پر اثر پڑا ہے۔

انتظامیہ نے 20 راحت کیمپ بنائے ہیں جہاں پانچ ہزار سے زیادہ لوگوں کو رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تقریبا ً 250 راحت سامان تقسیم کرنے کے کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

آسام میں سیلاب کی صورتحال سنگین ، ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ، چارندیاں خطرے کے نشان سے اوپر

file photo pti

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز