بہار میں تیز بارش کے درمیان بجلی گرنے سے 23 لوگوں کی موت، دیگر11 شدید طورپر زخمی

Jul 10, 2017 10:44 AM IST | Updated on: Jul 10, 2017 10:44 AM IST

پٹنہ۔  بہار میں تیز بارش کے درمیان کل بجلی گرنے سے 23 لوگوں کی جھلس کر موت ہو گئی اور 11 دیگر شدید طورپر زخمی ہو گئے۔ حاجی پور سے موصولہ خبر کے مطابق، ضلع میں بجلی گرنے سے چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ ویشالی ضلع کے مہوا تھانہ علاقہ کے کیسریا گاؤں کے باشندہ سنیل کمار رائے (22) اور گوتم رائے عرف رتن (15) کھیت میں کام کر رہے تھے اسی دوران بجلی گرنے سے ان کی موت ہو گئی۔ وہیں، مہوا تھانہ کے بھاگوتپوربرورا گاؤں میں بجلی گرنے سے بیدمیا دیوی عرف کنچن (40) اور سنگھارا گاؤں میں ہری بھگت کی سات سالہ نواسی کی موت ہو گئی۔

ویشالی ضلع کے تسیوتا تھانہ کے پدوتاخرد گاؤں میں بجلی گرنے سے رویندر پاسوان (22) کی موت ہو گئی۔ اسی طرح مہنار تھانہ کے دیارا علاقے میں ندی میں ماہی گیری کے دوران ایک شخص کی موت ہو گئی۔ بجلی گرنے کے واقعہ میں مہوا تھانہ علاقہ میں دو اور مہنار تھانہ علاقہ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بہار میں تیز بارش کے درمیان بجلی گرنے سے 23 لوگوں کی موت، دیگر11 شدید طورپر زخمی

علامتی تصویر

پٹنہ ضلع میں بجلی گرنے سے تین لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔ مرنے والوں میں فتوا کے ایک، گوری چک کے ایک اور دلہن بازار علاقے کا ایک ایک شخص شامل ہیں۔

آرا سے موصولہ خبر کے مطابق، بھوجپور ضلع کے مختلف تھانہ علاقے میں بجلی گرنے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ ضلع کے نارائن پور تھانہ علاقہ کے مرنپور گاؤں میں بجلی گرنے سے سریش اپادھیائے اور ورنا گاؤں میں رمیش دیواکر کی موت ہو گئی۔ وہیں، ضلع کے پیرو تھانہ علاقہ کے موتھی رسیا گاؤں میں شیوجس یادو کی موت ہو گئی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز