بہار میں سیلاب سے اب تک 56 افراد کی موت ، 65 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر

Aug 15, 2017 07:00 PM IST | Updated on: Aug 15, 2017 07:04 PM IST

پٹنہ : شمالی بہار میں سیلاب کا قہر جاری ہے۔ بہار کے تقریبا 21 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں ۔ سیلاب میں اب تک کل 56 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 65 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

معلومات کے مطابق صرف ارریہ میں ہی ڈوب کر 20 لوگوں کی موت ہوئی جبکہ کشن گنج میں 5 لوگوں کی جان گئی ۔ اس کے علاوہ مشرقی چمپارن میں تین اور مغرب چمپارن میں 4 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔

بہار میں سیلاب سے اب تک 56 افراد کی موت ، 65 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر

دربھنگہ میں تین، سیتامڑھی میں 7 اور مدھوبنی سے 2 افراد کی موت کی خبر ہے۔ پورنیہ کے مرونا گاؤں میں چار بچے ڈوب گئے جن میں سے 2 کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔ سیتامڑھی میں دو بچے سیلاب کے پانی میں ڈوب گئے۔ لاش کی تلاش جاری ہے۔

ادھر پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں یوم آزادی کے موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ حکومت پوری صورت حال پر نظر رکھ رہی ہے۔ اچانک بارش سے شمالی بہار کے کئی اضلاع میں ایسی صورت بنی ہے۔

دربھنگہ میں کملاباندھ ٹوٹا، علاقے میں تباہی

ادھر دربھنگہ کے گھنشیام پور ڈویژن کے رسياري گاؤں کے پاس کملا بلان کے پشتے دو جگہوں پر اچانک ٹوٹ جانے سے علاقے میں تباہی مچ گئی۔ دیر رات پشتے ٹوٹنے کے سبب لوگ سامانوں کو اپنے گھروں کو چھوڑ کر کسی طرح بھاگ کر اپنی جان بچا پائی، جو کچھ بچا وہ پانی میں برباد ہو رہا ہے۔تباہی کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہے کی بڑے بڑے درخت اكھڑ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے پانی میں سماں گئے ، کمر تک پانی گھروں میں تو اسکولوں میں سیلاب کا پانی کھڑکیوں تک پہنچ گیا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز