بہار بورڈ کے نتائج کا اعلان ، سائنس میں 70 فیصد تو آرٹس میں 62 فیصد طلبہ فیل

May 30, 2017 03:01 PM IST | Updated on: May 31, 2017 04:34 PM IST

پٹنہ : بہار بورڈ کے سائنس ، آرٹس اور کامرس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ اس سال سائنس کی ٹاپر خوشبو کماری بنی ہیں ۔ خوشبو اورنگ آباد کے مدن پور گاؤں کی رہنے ہیں اور سملتلا آواسی اسکول کی طالبہ ہیں ۔

سال رواں 12 ویں سائنس اور آرٹس کا رزلٹ انتہائی خراب رہا ہے ۔ سائنس میں تقریبا 70٪ طلبہ  فیل ہوگئے ہیں ۔جبکہ آرٹس میں 62٪ طلبہ فیل ہوئے ہیں ۔ سب سے اچھا کامرس کا رزلٹ ہے ۔  تقریبا 73.76٪ طلبہ کے پاس ہوئے ہیں ۔

بہار بورڈ کے نتائج کا اعلان ، سائنس میں 70  فیصد تو آرٹس میں 62 فیصد طلبہ فیل

خوشبو نے نیوز 18 ہندی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں سائنس ٹاپر ہوں ، لیکن رزلٹ سے بالکل خوش نہیں ہوں ۔ مجھے امید تھی میرے 95 فیصد سے زیادہ مارکس آئیں گے ، لیکن انہیں 500 میں سے کل 431 یعنی 86.2 فیصد نمبرات ہی ملے ہیں ۔ مجھے سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ یہ کیسے ہوا ۔

سائنس ٹاپر نے کہا کہ میں اور میری بہن پریتی دونوں سملتلا اسکول کی طالبہ ہیں ۔ ہم دونوں نے کافی محنت کی تھی ، لیکن رزلٹ سے انہیں کافی حیرت ہوئی ۔ میتھ میں 98 ، فزیکس میں 91 اور كمیسٹری میں 91 اور انگلش میں 73 پوائنٹس ملے ہیں ۔ ہندی میں انہیں صرف 78 مارکس ملے ہیں ۔

خوشبو کا کہنا ہے کہ میری بہن پریتی کا رزلٹ مجھ سے بھی زیادہ خراب ہے ، جبکہ اس کا میتھ مجھ سے زیادہ اچھا ہے ۔ خوشبو نے کہا کہ میں اور میری بہن پریتی ڈی یو میں داخلہ لینا چاہتی تھیں ، لیکن اس فیص نمبر کے بعد داخلہ نہیں مل پائے گا ۔ خوشبو نے کہا کہ ہم لوگ ريویو کے لئے بورڈ میں درخواست داخل کریں گے ۔

خوشبو کے والد ابھے کمار بجلی محکمہ میں ایس ڈی او کے عہدہ پر تعینات ہیں اور ماں انیتا ہاوس وائف ہیں ۔ خوشبو پانچ بہنیں اور ایک بھائی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز