ہند۔ چین سرحد کے نزدیک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، سات افراد کی موت

Oct 06, 2017 02:18 PM IST | Updated on: Oct 06, 2017 02:18 PM IST

تیج پور۔  اروناچل پردیش میں ہند۔ چین سرحد کے نزدیک ہندستانی فضا ئیہ کا ایک ہیلی کاپٹر آج حادثہ کا شکار ہوگیا جس سے اس پر سوار تمام سات افراد کی موت ہوگئی۔ توانگ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار مینا نے بتایا کہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17وی 5نے صبح سویرے توانگ کے کھریم پور سے پرواز کی تھی۔ توانگ شہر  سے تقریباََ 100کلومیٹر دور پٹوگر علاقہ میں ساڑھے چھ بجے ہیلی کاپٹرحادثہ کا شکار ہوگیا۔

مسٹر مینا نے کہا کہ اس حادثہ میں ہیلی کاپٹر پر سوار تمام سات افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ بری اور فضائیہ کے راحت اور بچاؤ دستے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ملبہ سے لاشیں نکالنے کا کام کررہے ہیں۔ فی الحال مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور حادثہ کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ہند۔ چین سرحد کے نزدیک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، سات افراد کی موت

ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کی فائل فوٹو: گیٹی امیجیز۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز