گیا کے ادتیہ سچدیوا قتل کیس میں راکی یادو قصوار وار قرار ، 6 ستمبر کو ہوگا سزا کا اعلان

Aug 31, 2017 07:56 PM IST | Updated on: Aug 31, 2017 07:56 PM IST

گیا : بہارمیں گیا ضلع کے ایک سیشن عدالت نے ادتیہ سچدیوا قتل میں جنتا دل یونائٹیڈ سے معطل ایم ایل سی منورما دیوی کے بیٹے راکی یادو سمیت چار لوگوں کوآج قصوروار قرار دیا۔  ایڈیشنل سیشن اور ضلع جج سچیدانند سنگھ کی عدالت نے یہاں معاملے کے دونوں فریق کے دلائل سننے کے بعد راکی یادو کو تعزیرات ہند کے مختلف دفعات میں قصور وار قرار دیا ہے۔ اس معاملے میں عدالت نے راکی کے والد بندی یادو، چچا زاد بھائی ٹونی یادو اور باڈی گارڈ راجیش کمار کو بھی قصور وار قرار دیا ہے ۔  عدالت اس معاملے میں سزا کا اعلان6 ستمبر کو کرے گی۔

خیال رہے کہ سات مئی 2016 کو گیار کے ہارڈوےئر تاجر شیام سچدیوا کا بیٹا ادتیہ اپنے دوستوں کے ساتھ بودھ گیا میں سالگرہ کی پارٹی سے جب گھر لوٹ رہا تھا تبھی پولیس لائن کے نزدیک پیچھے سے آرہی گاڑی کو آگے جانے کے لئے جگہ نہیں دینے پر اسے گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ قتل کا الزام راکی یادو پرلگا تھا جس کے بعد وہ فرار ہوگیا ۔ راکی کے والد اور ضلع پریشد کے سابق صدر بندی یادو پر اپنے بیٹے کو فرار ہونے میں مدد کرنے کا الزام لگا تھا ۔ حالانکہ دس مئی کو بودھ گیا تھانہ علاقے میں اپنے والد کے ایک ٹھکانے سے راکی کو گرفتار کرلیا گیا۔

گیا کے ادتیہ سچدیوا قتل کیس میں راکی یادو قصوار وار قرار ، 6 ستمبر کو ہوگا سزا کا اعلان

اس قتل معاملے میں راجیش رنجن یادو عرف راکی اور اس کے باڈی گارڈ راجیش کمار کو نامزد ملزم بنایا گیا تھا۔ جانچ کے دوران اصل ملزم راکی کے والد اور گیاضلع پریشد کے سابق چےئرمین بندیشوری پرساد عرف بندی یادو اور ان کے چچا زاد بھائی راجیو کمار عرف ٹونی یادو کو بھی ملزم بنایا گیاتھا۔  واقعہ کے وقت ادتیہ کے ساتھ گاڑی پر سواراس کے چار دوستوں نے واقعہ کا اقرار تو ضرور کیا لیکن ملزم کی شناخت کرنے سے مکر گئے ۔ عدالت میں گواہی کے دوران ادتیہ کے دوستوں نے ملزمین کو پہچاننے سے انکار کردیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز